الجزایر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح+ ویڈیو

IQNA

الجزایر میں دنیا کی تیسری بڑی مسجد کا افتتاح+ ویڈیو

4:55 - February 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3515936
ایکنا: جامع مسجد الجزیره،ضلع افریقہ کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے جسکی افتتاحی تقریب میں صدر عبدالمجید تبون شریک تھے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے النہار کے مطابق الجزائر کے دارالحکومت کے ضلع محمدیہ میں واقع جامع الجزیرہ مسجد کی افتتاحی تقریب گذشتہ روز باضابطہ طور پر ملک کے صدر عبدالمجید تبعون کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔

اس عظیم مسجد کو کھولنے سے پہلے انہوں نے اس مذہبی، سائنسی اور سیاحتی عمارت کے بارے میں ایک دستاویزی فلم دیکھی۔

 

یہ مسجد، جو مسجد الحرام اور مسجد النبی کے بعد دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے، تقریباً 28 ایکڑ اراضی پر تعمیر کی گئی جدید طرز تعمیر کی عمارت ہے۔

مسجد کا اندرونی فن تعمیر اندلس کے طرز کا ہے جس میں لکڑی اور سنگ مرمر کی سجاوٹ ہے اور اس پر تقریباً 6 کلو میٹر قرآنی آیات لکھی گئی ہیں۔

 

الجامع مسجد میں 120,000 نمازیوں کی گنجائش ہے اور اس کے 267 میٹر کے مینار کو دنیا کا سب سے اونچا مینار سمجھا جاتا ہے۔ ایک بڑی لائبریری کے ساتھ یہ مسجد اس ملک میں مذہبی اور قرآنی سائنس کی تعلیم و تحقیق کا مرکز بن چکی ہے۔

 

الجزائر کے صدر عبدالمجید تبعون نے اس ملک کے دارالحکومت جامع الجزیرہ مسجد کے مینار کی 23ویں منزل پر واقع اسلامی تہذیب کے عجائب گھر کے دورے کے دوران اس مرکز کی سرگرمیوں کے لیے اپنی حمایت پر زور دیا۔

 

الجزائر کا دارالقرآن

تبون نے اس عجائب گھر کے مختلف حصوں کا دورہ کیا، جو الجزائر کی اسلامی تاریخ کے اہم مراحل کو بیان کرتا ہے۔ ان حصوں میں مختلف تاریخی مراحل میں الجزائر کے علماء اور شخصیات کی کتابیں، خط و کتابت اور ذاتی سامان شامل ہیں۔

اس کے علاوہ اس ملک میں لکھے گئے قرآن مجید کے متعدد تاریخی نسخوں کے ساتھ ساتھ دینی علوم کے شعبے میں مختلف کتابوں کے نسخے بھی اس نمائش میں رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے القرآن الجائر کا بھی دورہ کیا جو اسلامی علوم کا ایک ہائی سکول ہے۔ یہ اسکول براعظم افریقی کے سب سے بڑے مذہبی مرکز میں واقع ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4202061

نظرات بینندگان
captcha