شارجہ فیسٹیول میں کعبه و‌ حجاج کی تصاویر

IQNA

شارجہ فیسٹیول میں کعبه و‌ حجاج کی تصاویر

7:27 - March 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3515955
ایکنا: ماه مبارک رمضان کے حوالے سے شارجہ ایکسپو میں حجاج اور کعبہ کی تصاویر کی نمایش منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوزٓ مطابق، رمضان کے مقدس مہینے کے موقع پر، نمائش انٹرنیشنل فوٹوگرافی فیسٹیول کے 8ویں ایڈیشن میں خانہ کعبہ اور زائرین کی خصوصی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں۔

ایک فوٹوگرافر عادل القریشی نے کعبہ، مسجد الحرام اور مسجد النبی کی ان تصاویر کی نمائش کی ہے۔ ان میں سے ایک تصویر کو مسجد النبی میں پھولوں کا باغ کہا جاتا ہے اور دوسری تصویروں میں بیت اللہ الحرام میں نماز ادا کرتے ہوئے زائرین کے چہروں کو سکون و اطمینان دکھایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ مختلف سطروں میں قرآنی آیات کے ساتھ خانہ کعبہ کے پردے کی تصویر بھی آویزاں کی گئی ہے۔

 

 (14 مارچ) تک جاری رہنے والی اس نمائش نے عام لوگوں کو فوٹو گرافی کے فن کے بارے میں اس کی مختلف شکلوں کے بارے میں جاننے کا ایک غیر معمولی موقع فراہم کیا ہے۔ نمائش کے دوران 200 سے زائد مختلف تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

ان تقریبات میں ورکشاپس، سیمینارز، مقابلے اور فلم اسکریننگ شامل ہیں، جو فن، تعلیم اور تفریح ​​کا امتزاج فراہم کرکے دنیا کی ثقافت اور فن کے بارے میں جاننے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔

  2,500 سے زیادہ تصاویر، جو دنیا بھر کے سینکڑوں فوٹوگرافروں کے خیالات اور تجربات کی عکاسی کرتی ہیں، ان کی ریکارڈنگ کی کہانی کے ساتھ زائرین کے سامنے لائی گئی ہیں۔/

 

  

 

 

4202614

ٹیگس: شارجہ ، کعبہ ، نمایش
نظرات بینندگان
captcha