پیداوار کا فروغ اور عوامی مشارکت سال کا عنوان قرار

IQNA

رھبر معظم کی جانب سے؛

پیداوار کا فروغ اور عوامی مشارکت سال کا عنوان قرار

14:10 - March 20, 2024
خبر کا کوڈ: 3516071
ایکنا: رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے سال نو کے خطاب میں اس سال کوبھی " عوامی مشارکت سے پیداوار میں تیز رفتار ترقی " کا سال قرار دیا۔

ایکنا نیوز- رہبری ویب سائٹ کے مطابق نوروز یا نئے سال کے آغاز اور تحویل سال کے موقع پر رہبر انقلاب اسلامی آيۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ہر سال کی طرح اس سال بھی ایک پیغام میں گذشتہ سال کے اہم ملکی اور بین الاقوامی حالات و واقعات کا ذکر  کیا اور نئے ایرانی سال کو ، " عوامی مشارکت سے پیداوار میں تیز رفتار ترقی " کا سال قرار دیا۔

آپ نے نئے ہجری شمسی سال 1403 کی دعا کے ساتھ شہدا کی یاد کو تازہ رکھنے پر تاکید اور سال نو کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ اس سال رمضان المبارک، دلوں کی بہار اور معنویت کی بہار کے ساتھ آيا ہے۔

آپ نے فرمایا اس لمحے ختم ہونے والے سال 1402 (ہجری شمسی) پر ایک نظر ڈالیں اور اسی طرح جس سال میں ہم داخل ہوئے ہیں اس پر بھی ایک نگاہ دوڑائیں۔ سنہ 1402 زندگي کے دوسرے تمام برسوں کی طرح، شیرینیوں، تلخیوں، مطلوبہ اور غیر مطلوبہ باتوں سے بھرا رہا۔ یہی دنیا اور زندگي کا مزاج ہے۔ ملک کے داخلی مسائل میں دیکھا جائے تو سائنس، ٹیکنالوجی اور انفراسٹرکچرل کاموں میں پورے ملک میں زبردست پیشرفت ہوئي اور یہ چیز شیریں باتوں اور اچھی خبروں میں شامل تھی۔ دوسری جانب عوام کے معاشی اور اقتصادی مسائل، تلخ خبروں کا حصہ رہے۔ یوم قدس اور 22 بہمن (11 فروری) کی ریلیوں میں عوام کی زبردست شرکت، ان عظیم مظاہروں کا پرامن انعقاد، سال کے آخر میں انتخابات کا پرامن اور شفاف انعقاد اور دوسرے واقعات میں عوام کی زبردست موجودگي، گزشتہ سال کی اچھی خبروں اور مطلوبہ شیریں باتوں میں شامل رہی۔

آپ نے فرمایا کہ شہید قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر کرمان کا تلخ واقعہ، سال کے اواخر میں بلوچستان کا سیلاب، ان مہینوں کے دوران سیکورٹی اہلکاروں اور سیکورٹی کے محافظوں کے لیے پیش آنے والے واقعات، تلخ واقعات میں شامل تھے اور سب سے تلخ غزہ کا واقعہ تھا جو ہمارے بین الاقوامی مسائل میں سے ایک ہے۔ اس سال ہمارے سامنے اس سے زیادہ تلخ کوئي واقعہ نہیں رہا۔ غیر ملکی مسائل کی بات کی جائے تو مختلف معاشی اور سیاسی میدانوں میں حکومت کی بین الاقوامی سرگرمیاں، شیریں خبروں اور مطلوبہ واقعات کا حصہ رہیں اور غزہ کا واقعہ، جس کے بارے میں ہم نے عرض کیا، تلخ ترین واقعات میں بلکہ ہمارے غیر ملکی مسائل میں سب سے تلخ واقعہ تھا۔ خداوند عالم سے دعا کرتے ہیں کہ وہ تلخیوں کی تلافی کرے اور ایرانی قوم اور مسلم اقوام کے لیے حلاوتوں کو جاری رکھے اور جو کچھ امت اسلامی کے لیے خیر و برکت اور ایرانی قوم کے لیے خیر و  برکت کا موجب ہے، انھیں عطا کرے۔

کچھ امت اسلامی کے لیے خیر و برکت اور ایرانی قوم کے لیے خیر و  برکت کا موجب ہے انہیں عطا کرے۔

اپنے پیغام کے آخر میں آپ نے خداوند عالم سے ایران کی عظیم اور عزیز قوم کی توفیقات کی دعا کی اور فرمایا حضرت بقیۃ اللہ ارواحنا فداہ کی بارگاہ میں خاکساری کے ساتھ سلام عرض کرتا ہوں اور خداوند متعال سے ان کے ظہور میں تعجیل کی دعا کرتا ہوں کہ جو پوری انسانیت کے لیے گشائش ہے۔

 

4206436

نظرات بینندگان
captcha