سوره مبارکه فاطر کی تلاوت+ ویڈیو

IQNA

سوره مبارکه فاطر کی تلاوت+ ویڈیو

5:37 - May 20, 2024
خبر کا کوڈ: 3516414
ایکنا: سعودی جوان کی جانب سے سوره مبارکه فاطر کی تلاوت کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے.

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی الخلیج کے مطابق  سعودی عرب کے ایک نوجوان قاری کی جانب سے سورہ مبارکہ فطر کی آیات کی تلاوت کی ویڈیو نے سوشل نیٹ ورکس پر صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کرائی ہے۔ اس ویڈیو کو صرف X چینل پر صارفین نے 20 لاکھ 80 ہزار سے زیادہ بار دیکھا ہے۔ یہ نوجوان قاری سورہ فاطر کی درج ذیل آیات کی تلاوت کرتا ہے:

 

يَآ اَيُّـهَا النَّاسُ اذْكُرُوْا نِعْمَتَ اللّـٰهِ عَلَيْكُمْ ۚ هَلْ مِنْ خَالِقٍ غَيْـرُ اللّـٰهِ يَرْزُقُكُمْ مِّنَ السَّمَآءِ وَالْاَرْضِ ۚ لَآ اِلٰـهَ اِلَّا هُوَ ۖ فَاَنّـٰى تُؤْفَكُـوْنَ (3)

اے لوگو اللہ کے اس احسان کو یاد کرو جو تم پر ہے، بھلا اللہ کے سوا کوئی اور بھی خالق ہے جو تمہیں آسمان اور زمین سے روزی دیتا ہو، اس کے سوا اور کوئی معبود نہیں، پھر کہاں الٹے جا رہے ہو۔

 

وَاِنْ يُّكَذِّبُوْكَ فَقَدْ كُذِّبَتْ رُسُلٌ مِّنْ قَبْلِكَ ۚ وَاِلَى اللّـٰهِ تُرْجَعُ الْاُمُوْرُ (4

اور اگر وہ آپ کو جھٹلائیں تو آپ سے پہلے بھی کئی رسول جھٹلائے گئے، اور اللہ ہی کی طرف سب کام لوٹائے جاتے ہیں۔

 

يَآ اَيُّـهَا النَّاسُ اِنَّ وَعْدَ اللّـٰهِ حَقٌّ فَلَا تَغُرَّنَّكُمُ الْحَيَاةُ الـدُّنْيَا ۖ وَلَا يَغُرَّنَّكُمْ بِاللّـٰهِ الْغَرُوْرُ (5

اے لوگو بے شک اللہ کا وعدہ سچا ہے پھر تمہیں دنیا کی زندگی دھوکے میں نہ ڈالے، اور تمہیں اللہ کے بارے میں دھوکہ باز دھوکا نہ دے۔

 

اِنَّ الشَّيْطَانَ لَكُمْ عَدُوٌّ فَاتَّخِذُوْهُ عَدُوًّا ۚ اِنَّمَا يَدْعُوْا حِزْبَهٝ لِيَكُـوْنُـوْا مِنْ اَصْحَابِ السَّعِيْـرِ (6

بے شک شیطان تو تمہارا دشمن ہے سو تم بھی اسے دشمن سمجھو، وہ تو اپنی جماعت کو بلاتا ہے تاکہ وہ دوزخیوں میں سے ہوجائیں۔

 

اَلَّـذِيْنَ كَفَرُوْا لَـهُـمْ عَذَابٌ شَدِيْدٌ ۖ وَالَّـذِيْنَ اٰمَنُـوْا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ لَـهُـمْ مَّغْفِرَةٌ وَّّاَجْرٌ كَبِيْـرٌ (7

جن لوگوں نے انکار کیا ان کے لیے سخت عذاب ہے، اور جو ایمان لائے اور نیک عمل کیے انہیں کے لیے بخشش اور بڑا اجر ہے۔

 

اَفَمَنْ زُيِّنَ لَـهٝ سُوٓءُ عَمَلِـهٖ فَرَاٰهُ حَسَنًا ۖ فَاِنَّ اللّـٰهَ يُضِلُّ مَنْ يَّشَآءُ وَيَـهْدِىْ مَنْ يَّشَآءُ ۖ فَلَا تَذْهَبْ نَفْسُكَ عَلَيْـهِـمْ حَسَرَاتٍ ۚ اِنَّ اللّـٰهَ عَلِيْـمٌ بِمَا يَصْنَعُوْنَ (8

بھلا جس کے برے کام بھلے کر دکھائے ہوں پھر وہ ان کو اچھا بھی جانتا ہو (نیک کے برابر ہو سکتا ہے)، پھر اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت کرتا ہے، پھر آپ ان پر افسوس کھا کھا کر ہلاک نہ ہوجائیں، کیونکہ اللہ خوب جانتا ہے جو وہ کر رہے ہیں۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4216466

ٹیگس: تلاوت ، سعودی ، ویڈیو
نظرات بینندگان
captcha