شهید آیت‌الله رئیسی اور ہمراہ وفد کی شاندار تشیع تبریز میں

IQNA

شهید آیت‌الله رئیسی اور ہمراہ وفد کی شاندار تشیع تبریز میں

5:32 - May 22, 2024
خبر کا کوڈ: 3516429
ایکنا: تبریز میں بڑی تعداد میں عوام نے صدر شہید ابراهیم رئیسی اور ہمراہ وفد کے تشیع جنازے میں شرکت کی.

 ایکنا نیوز- شہید آیت اللہ رئیسی، شہید آیت اللہ ال ھاشم، شہید ڈاکٹر رحمتی، شہید ڈاکٹر امیر عبداللہیان اور دیگر اصحاب کے جسد خاکی کو تبریز کے شہداء اسکوائر سے مصلی کی طرف لے جایا گیا اور پھر انہیں ایئرپورٹ لے جایا جائے گا اور وہاں سے ان کو تھران میں منتقل کیا جائے گا۔

 صدر کی میت جمعرات کو مشہد میں تشیع کے بعد سپرد خاک کی جائے گی۔ مشرقی آذربائیجان کے  ولی فقیہ کے نمائندے آیت اللہ ال ھاشم کی تدفین جمعرات کو تبریز میں کی جائے گی اور صوبے کے گورنر کی تدفین اسی دن مراغہ شہر میں کی جائے گی۔ 
وزیر داخلہ احمد واحدی آج سوگواروں کے اجتماع میں موجود تھے اور کہا: کون بھلا اقوام اور حکومتوں کے درمیان فلسطین اور غزہ کے دفاع میں صدر کی پرجوش تقریر کو بھول سکتے ہیں۔

 

Nation Mourns as Iran Begins 3-Day Funeral for President Raisi, Officials

واحدی نے مزید کہا: وزیر خارجہ نے بھی مزاحمت کے معاملے میں بین الاقوامی سطح پر اپنی مضبوط سفارت کاری کا مظاہرہ کیا۔

آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر بروز اتوار کی شام کو قز قلعی ڈیم کی افتتاحی تقریب سے تبریز کی طرف واپسی پر مشرقی آذربائیجان کے علاقے ورزگان میں حادثہ کا شکار ہوا۔ مشرقی آذربائیجان کے گورنر ملک رحمتی بھی واقعے میں شہید ہو گئے ہیں۔/

 

 

 

3488439

نظرات بینندگان
captcha