روهینگیا حالت زار پر ترک تشویش

IQNA

روهینگیا حالت زار پر ترک تشویش

5:53 - May 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3516473
ایکنا: میانمار میں دوبارہ تشدد کی فضا اور مسلمانوں کی حالت زار پر ترکی نے پریشانی کا اظھار کرتے ہوئے عالمی ایکشن کا مطالبہ کیا ہے.

روهینگیا حالت زار پر ترک تشویش

ایکنا نیوز- اناطولیہ نیوز کے مطابق، ترک وزارت خارجہ نے میانمار کی فوج اور مسلح نسلی گروہوں کے درمیان تنازعات میں اضافے پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا، جس کی وجہ سے حالیہ مہینوں میں شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے۔
ترک وزارت خارجہ نے ایک بیان میں اعلان کیا: "حالیہ مہینوں میں میانمار میں شدید جھڑپوں اور عام شہریوں کی ہلاکتوں میں اضافے پر ہمیں انتہائی تشویش ہیں۔"
بیان میں کہا گیا ہے کہ "ہمیں ریاست راکھین میں عام شہریوں، خاص طور پر اراکھین (روہنگیا) مسلمانوں کے خلاف حملوں کی حالیہ رپورٹوں اور ان خلاف ورزیوں سے بہت دکھ ہوا ہے جس سے دسیوں ہزار لوگ بے گھر ہوئے ہیں۔"

ترکی کی وزارت خارجہ نے متحارب فریقوں سے مطالبہ کیا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے اصولوں کا احترام کریں، شہریوں اور شہری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کریں، ایسے اقدامات سے گریز کریں جو نسلی یا مذہبی تنازعات کو بڑھاتے ہیں۔
ہزاروں روہنگیا مسلمان، جنہوں نے پہلے بنگلہ دیش کی سرحد پر واقع قصبے بوٹیڈونگ میں پناہ لی تھی، حال ہی میں حکومتی فورسز اور اراکھین آرمی کے درمیان جھڑپوں میں اضافے کی وجہ سے قصبہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے، جس نے اپنا نام اراکھا رکھ لیا ہے۔

ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے، فری روہنگیا یونین کے بانیوں میں سے ایک، نائی سان لیون نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ روہنگیا مسلمانوں کے خلاف اراکھین آرمی اور میانمار کی فوج کے ارکان کی طرف سے کئی غیر رپورٹ شدہ قتل ہوئے ہیں۔
2012 میں، میانمار کی راکھین ریاست میں بدھ مت کے پیروکاروں اور مسلمانوں کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس میں ہزاروں افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے، اور سیکڑوں گھر اور کاروبار کو جلا دیا گیا۔
انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں نے سیٹلائٹ تصاویر شائع کر کے ثابت کیا کہ سینکڑوں دیہات تباہ ہو چکے ہیں۔

 

4218512

نظرات بینندگان
captcha