ایکنا نیوز کے مطابق، گلف 365 نیوز کا کہنا تھا، مسجد نبوی (ص) کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے قرآنی امور یونٹ نے اعلان کیا کہ عبادت کی سہولت اور خانہ خدا کے زائرین کی فلاح و بہبود کی کوششوں کے حوالے سے، قرآن پاک کے 155,000 نسخے 52 مختلف زبانوں میں ترجمے کے ساتھ تیار کیا گیا ہے۔
اس یونٹ نے اعلان کیا کہ وہ اس مقدس مسجد کے اندر قرآن پاک پر بہت زیادہ توجہ دینے اور زائرین اور نمازیوں کو قرآن کی طرف مائل کرنے کی کاوش کی گیی ہے۔
اس مقصد کے لیے، مسجد نبوی اور اس کے صحن کے اندر غیر عرب بولنے والے زائرین کے لیے ترجمے پر مشتمل کاپیاں فراہم کی گئی ہیں۔
قرآن مجید کے ان نسخوں کے علاوہ نابینا افراد کے لیے بریل میں 65 قرآن مجید تیار کیے گئے ہیں اور اس مسجد میں قرآن مجید کے تقریباً 10 ہزار نسخے موجود ہیں۔
اس کے علاوہ قرآن مجید کے نسخوں کی دیکھ بھال اور حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اس مسجد کے ذمہ دار فیلڈ وزٹ کے ذریعے چوبیس گھنٹے کام کرتے ہیں۔
4219253