امام(ره) کی برسی پر شریک مہمانوں نے انقلاب میوزیم کی سیر کی

IQNA

امام(ره) کی برسی پر شریک مہمانوں نے انقلاب میوزیم کی سیر کی

4:47 - June 04, 2024
خبر کا کوڈ: 3516512
ایکنا: حضرت امام خمینی(ره) کی برسی پر شریک غیرملکی مہمانوں نے میوزیم اور سردار سلیمانی کے مجسمے کو دیکھا۔

اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے قومی عجائب گھر کے تعلقات عامہ اور بین الاقوامی امور کی رپورٹ کے مطابق، دو جون بروز اتوار، امام کے یوم وفات کے مرکزی دفتر کے غیر ملکی مہمانوں کے ایک گروپ نے، جو 35ویں برسی میں شرکت کے لیے ایران کے دورے پر ہیں مام کی برسی کے موقع پر انہوں نے میوزیم کے سات ہالز کا دورہ کیا اور  جنرل شہید سلیمانی کی مزاحمت کا مجسمہ دیکھا۔

مذکورہ وفد نے میوزیم کے گمنام شہداء کی یادگار پر حاضری دینے اور معزز شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے بعد میوزیم کے سات ہالوں کے ساتھ ساتھ شہید سلیمانی کی مزاحمتی کارروائیوں اور کاوشوں سے بھی آگاہی حاصل کی جو عراق اور شام میں بدنام زمانہ داعش گروپ کے ساتھ فرنٹ فیلڈ میں پیش آیا۔

مزاحمتی میوزیم جو کہ اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے قومی عجائب گھر کا ایک حصہ ہے، اسلامی انقلاب کے نظریات کی بنیاد پر تسلط پسند نظام کے خلاف مزاحمت کے بیانیہ کے منظر نامے پر بنایا گیا جو اسلامی انقلاب اور دفاع مقدس کے آٹھ سالہ دور میں مزاحمت کے دھارے کو پیش کرتے ہیں۔

4219812

نظرات بینندگان
captcha