سعودی شھدائے غزه فیملی کی میزبانی کرے گا

IQNA

سعودی شھدائے غزه فیملی کی میزبانی کرے گا

18:11 - June 13, 2024
خبر کا کوڈ: 3516574
ایکنا: سعودی ہزاروں شھید اور زخمی فلسطینی فیملیز کی میزبانی کرے گا۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی عربی 21 کے مطابق اس سال غزہ پر صیہونی حکومت کی جارحیت کے شہیدوں اور زخمیوں کے ایک ہزار اہل خانہ سمیت دو ہزار فلسطینیوں کی جانب سے غیر معمولی انداز میں مناسک حج ادا کرنے کی توقع ہے۔


یہ اقدام فلسطین کی وزارت اوقاف اور مذہبی امور کے نائب حسام ابوالرب اور عرب ممالک کی حج آرگنائزیشن کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین محمد ماجینی کے درمیان ہونے والی ملاقات کے نتائج کے مطابق کیا گیا ہے۔
اسی ملاقات میں تقریباً سات ہزار فلسطینی عازمین کی خدمت کے مطلوبہ منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


قبل ازیں اعلان کیا گیا تھا کہ سعودی عرب کے فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز نے حج کی تقریب میں غزہ میں شہید یا زخمی ہونے والے فلسطینیوں کے ایک ہزار اہل خانہ کی میزبانی کا حکم دیا ہے۔
اس حوالے سے سعودی عرب کے اسلامی امور کے وزیر شیخ عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے اس ملک کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ یہ اقدام فلسطینی کاز کے لیے مملکت کی ہر سطح پر غیر متزلزل حمایت کو ظاہر کرتا ہے۔


اس یقین کے ساتھ کہ اس غیر معمولی میزبانی سے غزہ میں فلسطینی عوام کی مشکلات میں کمی آئے گی، انہوں نے یہ دعویٰ کیا: یہ انسانی اقدام مملکت کے لیے کوئی نئی بات نہیں جو بانی مرحوم شاہ عبدالعزیز کے بعد سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
حج سیزن 2024 جمعہ، 14 جون  کی شام سے شروع ہوگا اور بدھ، 19 جون  کی شام کو ختم ہوگا۔/

 

4221046

نظرات بینندگان
captcha