صیہونی چھاونی پر حزب اللہ کا ایک اور حملہ

IQNA

صیہونی چھاونی پر حزب اللہ کا ایک اور حملہ

22:46 - June 28, 2024
خبر کا کوڈ: 3516650
صیہونی چھاونی پر حزب اللہ کا ایک اور حملہ

حزب اللہ لبنان نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ غزہ کے عوام اور فلسطینی مزاحمت کی حمایت میں آج صبح ساڑھے نو بجے "برکہ ریشا" اڈے  میں صیہونی حکومت کے جاسوسی آلات کو مناسب ہتھیاروں سے نشانہ بنایا گيا۔
اس بیان میں بتایا گيا ہے گیا ہے کہ اس صہیونی اڈے کو براہ راست نشانہ بنایا گیا۔
الجزیرہ کے رپورٹر نے  بھی لبنان کی سرحد کے قریب اصبع الجلیل کے مقبوضہ علاقے میں سائرن کی آواز کے بارے میں رپورٹ دی ہے۔
فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کی طرف سے الاقصیٰ طوفان آپریشن کے آغاز کے ساتھ ہی، حزب اللہ لبنان  نے  بھی شمالی مقبوضہ فلسطین  کے محاذ پر  صیہونی فوج کے ایک بڑے حصے کو مصروف رکھنے  اور غزہ میں مزاحمتی تنظیمومں پر دباؤ کم کرنے کے لیے، صیہونی اہداف کے خلاف کارروائيوں کا آغاز کر دیا تھا۔
شمالی مقبوضہ فلسطین میں حزب اللہ کی کارروائیوں کے آغاز کے بعد سے اس علاقے میں صہیونی آباد کاروں کی ایک بڑی تعداد اپنا گھر بار چھوڑ کر بھاگ گئ  اور صہیونی میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق اس علاقے کے باقی ماندہ باشندوں میں سے زیادہ تر ذہنی  اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو گئے ہیں۔

irna

نظرات بینندگان
captcha