ایکنا کے مطابق عربی 21 کا حوالہ دیتے ہوئے مسلم سکالرز کی عالمی یونین کے سربراہ شیخ علی محی الدین قرہ داغی نے غزہ کی پٹی کے لوگوں کو بچانا مسلمانوں کا فرض سمجھا، جو صیہونیوں کی وحشیانہ جارحیت کا شکار ہو چکے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ فلسطین اور غزہ کے لوگوں کو ان کے دکھ درد سے آزاد کرانا ان کے لیے ضروری ہے۔
عالمی یونین آف مسلم علماء کے ہیڈکوارٹر سے نشر ہونے والے ایک ویڈیو بیان میں قرہ داغی نے مزید کہا: "ہم غزہ میں ایک مکمل تباہی اور نسل کشی کا مشاہدہ کر رہے ہیں، جو بدترین نازی حکومت کی طرف سے کی جا رہی ہے۔ اور دنیا کی نظروں کے سامنے خونریزی پر خونریزی کرتے ہوئے بھی وہ تھکتی نہیں ہے۔"
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ وہ تمام لوگ جو ہتھیاروں، پیسوں اور سیاسی حمایت سے صیہونی حکومت کی حمایت کرتے ہیں ان جرائم میں ملوث ہیں، تاکید کی: شرعی حکم یہ ہے کہ مسلمان اور باضمیر عوام اس انسانی المیے کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں جو ہماری آنکھوں کے سامنے پیش آرہا ہے اور بیکار نہ بیٹھیں۔
ورلڈ یونین آف مسلم اسکالرز کے سربراہ نے کہا: "ہمیں ایک انسانی تباہی کا سامنا ہے، اگر غزہ کی پٹی میں بچے، خواتین اور بوڑھے نسل کشی سے بچ گئے تو وہ یقیناً بھوک، غذائی قلت اور نامناسب سلوک سے مر جائیں گے۔"
انہوں نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ یہ سب کچھ عالمی برادری کی شرمناک خاموشی کے سائے میں ہو رہا ہے، مزید کہا: ہمیں غزہ کے عوام کو اس حقیقی مصائب سے بچانے کے لیے فوری طور پر عالمی مدد کی ضرورت ہے۔
4223560