قرآنی کتاب «عظیم ترین پیغام» Amazon پر اپ لوڈ کر دی گئی

IQNA

قرآنی کتاب «عظیم ترین پیغام» Amazon پر اپ لوڈ کر دی گئی

17:37 - July 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3516673
ایکنا: حجۃ الاسلام و المسلمین ابوالفضل صبوری کی تحریر کردہ قرآنی کتاب "عظیم ترین پیغام" ایمیزون ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

اقنا کے مطابق، Amazon ویب سائٹ کا حوالہ دیتے ہوئے، حجۃ الاسلام و المسلمین ابوالفضل صبوری کی کتاب "عظیم ترین پیغام" اس ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی گئی ہے۔

 

یہ کتاب انگریزی میں لکھی گئی ہے اور مسلمانوں اور غیر مسلموں میں قرآن پاک کو متعارف کرانے کی ایک کوشش ہے۔

 

کتاب کے مصنف کا خیال ہے کہ یہ کتاب قرآن کی ایک اہم تفسیر ہے کیونکہ اس میں قرآن کریم کی 1500 سے زائد آیات کا حوالہ دیا گیا ہے۔

 

کتاب کا پہلا باب خود قرآن کریم کے بارے میں ہے اور یہ کہ قرآن درحقیقت کیا ہے، اس باب میں قرآن پاک اور دیگر مقدس کتابوں کے درمیان موازنہ اور فرق کو زیر بحث لایا گیا ہے۔

 

دوسرا باب قرآن پاک میں معنویت اور روحانیت کے بارے میں ہے۔ چونکہ روحانیت کا مسئلہ بہت سے مختلف معاشروں کا مسئلہ ہے، بعض اوقات وہ باطل روحانیت کی طرف جاتے ہیں، اس لیے اس بحث کو کتاب میں ایک الگ باب کے طور پر دیکھا گیا ہے اور اس سلسلے میں جو آیات جمع کی جا سکتی ہیں، وہ اس میں بیان کی گئی ہیں۔

 

تیسرے باب میں سائنس اور قرآن کریم کے مسئلے کا جائزہ لیا گیا ہے، بعض لوگ بین الاقوامی ماحول میں سائنس اور مذہب کے درمیان تنازعہ کو اٹھاتے ہیں، اس لیے اس باب میں قرآن کریم کی آیات کی بنیاد پر اس مسئلے پر بحث کی گئی ہے۔ 

 

چوتھے باب میں قرآن میں خاندان اور گھر بسانے کا مسئلہ بھی بیان کیا گیا ہے، اسلام اور مغرب میں خانوادے کے فرق اور اہل مغرب کے مسائل کو دیکھتے ہوئے قرآن میں خاندان کا مسئلہ الگ الگ ایک باب میں بیان کیا گیا ہے۔

 

قرآنی کتاب «عظیم ترین پیغام»  Amazon پر اپ لوڈ کر دی گئی

 

اس کے علاوہ، قرآن کریم میں کامیابی اور سعادت، کتاب کے پانچویں باب کا موضوع ہے اور مقدس کتابوں اور مذاہب میں زیر بحث موضوعات میں سے ایک ہے اور بہت سے مومنین اس بات میں فکر مند رہتے ہیں۔ اس باب میں وہ آیات جو سعادت سے متعلق ہیں اسی طرح اس مسئلہ کے راستے اور رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا ہے۔

 

کتاب کا آخری باب قیامت کے موضوع کے لیے ہے۔ مختلف مذاہب میں، قیامت کے مسئلے پر بحث کی گئی ہے، لیکن قرآن کریم دوسرے مذاہب کے مقابلے میں موت کے بعد کی زندگی اور جی اٹھنے کے مسئلے سے زیادہ گہرائی سے نمٹا ہے۔

 

حجۃ الاسلام والمسلمین ابوالفضل صبوری 1377 ہجری شمسی میں امام صادق (ع) یونیورسٹی میں داخل ہوئے اور پھر حوزے میں اپنی تعلیم جاری رکھی اور 1390 سے بین الاقوامی میدان میں کام کرنا شروع کیا۔

4224353

 

نظرات بینندگان
captcha