روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر ماتمی پرچم لہرا دیا گیا+ تصویر

IQNA

روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر ماتمی پرچم لہرا دیا گیا+ تصویر

8:09 - July 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3516709
ایکنا: ماہ محرم کے آغاز کے ساتھ ہی، حضرت ابوالفضل العباس (ع) کے روضہ کے گنبد کے سرخ پرچم کو اتارکر اس حرم کے اوپر عزائیہ پرچم نصب کر دیا گیا۔

 روضہ حضرت عباس علیہ السلام کے گنبد پر ماتمی پرچم لہرا دیا گیا+ تصویرایکنا کے مطابق المعراج کا حوالہ دیتے ہوئے روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کے سربراہ مصطفیٰ مرتضیٰ ضیاء الدین نے حضرت ابوالفضل العباس کے روضہ کے گنبد کے سرخ پرچم کو سیاہ پرچم سے تبدیل کر دیا۔
 
پرچم بدلنا ماہ محرم 1446ھ کی آمد کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ یہ رسم روضہ امام حسین (ع) سے شروع ہوئی اور روضہ امام حسین (ع) کے گنبد پر سرخ پرچم کو سیاہ پرچم سے بدل دیا گیا اور پھر پرچم کی تبدیلی کی رسم روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام پر ادا کی گئی۔
 
یہ تقریب حرم مطہر کے مرکزی صحن میں ادا کی جاتی ہے اور ایک دیرینہ روایت کے مطابق روضہ مبارک حضرت عباس علیہ السلام کی سرپرستی میں سرخ پرچم کو نیچے اتارا جاتا ہے اور اس کی جگہ سیاہ پرچم لگا دیا جاتا ہے۔ محرم کے آغاز اور غم کے مہینے کی مناسبت سے گنبد پر نیا پرچم لہرایا جاتا ہے۔
 
پرچم کو سرخ سے سیاہ میں تبدیل کرنا سوگ کی علامت اور ماہ محرم کی آمد کا اعلان ہے، جب اس مہینے کی 10 تاریخ کو امام حسین (ع) حضرت عباس (ع) اور ان کے ساتھیوں کے ساتھ شہید ہوئے تھے۔

4225611

 

 

نظرات بینندگان
captcha