اسرائیل کی غزہ کے سیف زون قرار دیےگئے پناہ گزین کیمپ پر بمباری، درجنوں فلسطینی شہید

IQNA

اسرائیل کی غزہ کے سیف زون قرار دیےگئے پناہ گزین کیمپ پر بمباری، درجنوں فلسطینی شہید

11:57 - July 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3516737
ایکنا: اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس میں سیف زون (محفوظ علاقہ) قرار دیےگئے المواسی پناہ گزین کیمپ پربمباری کرکے درجنوں فلسطینیوں کو شہید کردیا۔

ایکنا انٹرنیشل نیوز ڈیسک - عرب میڈیا کے مطابق المواسی کیمپ پر اسرائیل کی وحشیانہ بمباری سے 71 فلسطینی شہید اور 289 زخمی ہوئے۔


اسرائیلی فوج  نے  المواسی کیمپ میں حماس ملٹری چیف محمد ضیف کو نشانہ بنانےکا دعویٰ کیا ہے تاہم  حماس نے اسرائیل کی جانب سے حماس  رہنما کو نشانہ بنائے جانے کی  تردیدکی ہے۔


حماس کا کہنا  ہے کہ  المواسی کیمپ میں قابض صیہونی فوج نے فلسطینیوں کا قتل عام کیا ہے، اسرائیلی فوج کی فلسطینیوں کی نسل کشی مہم میں امریکا براہ راست حصہ دار  ہے۔


مصر  نے اسرائیلی بمباری کو  جنگ بندی کی کوششوں میں رکاوٹ قرار  دیا ہے۔



دوسری جانب اسرائیلی فوج نے شاطئی کیمپ میں بھی نماز  پڑھتے لوگوں پر بمباری کی جس میں 15 فلسطینی شہید ہوگئے۔

نظرات بینندگان
captcha