ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی القدس العربی کے مطابق فلسطینی اولمپک کمیٹی نے غزہ میں جنگ جاری رہنے کی وجہ سے صہیونی حکومت کو پیرس اولمپک گیمز سے فوری طور پر خارج کرنے کا مطالبہ کیا۔
فلسطینی اولمپیک کمیٹی نے سوشل نیٹ ورکس پر بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے سربراہ تھامس باخ کو ایک پیغام شائع کیا، جس میں انہوں نے اسرائیل پر اسرائیلی کھیلوں کی تنظیموں اور ان کے اراکین کی جانب سے اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی جاری رکھنے کا الزام لگایا۔
فلسطینی اولمپک کمیٹی نے کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کےی بجائے غزہ میں اہداف پر بمباری کرکے اولمپک چارٹر کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔
فلسطینی اولمپک کمیٹی کے پیغام کے ایک اور حصے میں کہا گیا ہے: گزشتہ اکتوبر میں تنازع کے آغاز سے اب تک 400 فلسطینی کھلاڑی مارے جا چکے ہیں۔
یہ پیغام انٹرنیشنل فٹ بال فیڈریشن (FIFA) اور اس کے صدر Gianni Infantino کو بھی بھیجا گیا ہے کیونکہ اسرائیلی مردوں کی قومی فٹ بال ٹیم بھی پیرس اولمپکس میں شرکت کرے گی۔
باخ نے پہلے کہا تھا کہ اگلے جمعہ کو کھلنے والے پیرس اولمپکس میں اسرائیل کی شرکت خطرے میں نہیں ہے۔
فرانسیسی حکام نے اعلان کیا کہ اسرائیلی کھیلوں کے قافلے کو دن رات محفوظ رکھا جائے گا۔
فیفا کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس کے دوران فلسطینی فٹ بال فیڈریشن نے اسرائیل کو ہٹانے کا مطالبہ کیا تاہم اس سلسلے میں فیصلہ ملتوی کر دیا گیا۔/
4228137