حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا گیا

IQNA

حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کردیا گیا

7:55 - July 31, 2024
خبر کا کوڈ: 3516839
ایکنا: اسماعیل ہنیہ نئے ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کیلئے تہران میں موجود تھے۔

ایکنا نیوز کے مطابق فلسطین کی مزاحمتی تنظیم حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں انکی رہائشگاہ پر حملہ کرکے شہید کردیا گیا۔
 
ایران کی سرکاری ایجنسی کے مطابق حملہ علی الصبح کیا گیا
 
حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی عمر 61 برس تھی، دوسری جانب حماس نے ایک بیان میں اسماعیل ہنیہ کی شہادت کی تصیدیق کردی ہے۔
 
حماس نے اسمٰعیل ہنیہ کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اسمٰعیل ہنیہ کو صہیونی ایجنٹوں نے نشانہ بنایا۔ انہوں نے اس شہادت پر تسلیت اور تبریک کا پیغام جاری کیا ہے۔
 
ایرانی پاسدران کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ کو تہران میں انکی رہائش گاہ پرنشانہ بنایا۔
 
واقعے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔/

نظرات بینندگان
captcha