پاراچنار واقعہ اور حکومت کی کوتاہی

IQNA

پاراچنار واقعہ اور حکومت کی کوتاہی

10:58 - August 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3516846
ایکنا: پاراچنار کا مسئلہ اکثر و بیشتر دل خراش واقعات پیدا کرتا رہتا ہے جس کا مستقل حل ضروری ہے.

ایکنا نیوز، پریس ٹی وی کے مطابق، پاکستان کے علاقے پاراچنار میں گزشتہ چند دنوں کی جھڑپیں اس وقت ہوئیں جب طالبان کے حامی ملیشیا گروپوں نے اس شیعہ علاقے پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا اور 44 لوگ ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے۔
پاکستانی میڈیا رپورٹس کے مطابق ابتدائی تنازعہ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے دارالحکومت پاراچنار کے مضافاتی گاؤں بشیرہ میں زرعی اراضی کے ایک ٹکڑے پر پھوٹ پڑا اور دوسرے علاقوں تک پھیل گیا.

پاکستان ٹوڈے کے مطابق چھ دن کی لڑائی کے بعد پولیس نے ضلع کرم کے کئی علاقوں میں جنگ بندی کا دعویٰ کیا ہے۔
ایک پولیس اہلکار نے بتایا کہ گزشتہ بدھ کو، ایک بندوق بردار نے ایک کونسل پر فائرنگ کی جو دہائیوں پرانے تنازعہ پر بات چیت کر رہی تھی۔

پاکستانی میڈیا رپورٹس کے برعکس، اس ملک کے بہت سے شیعہ رہنماؤں نے اپنے بیانات میں ان تنازعات پر تنقید کیا ہے اور ان کی مذمت کی ہے جو انتہا پسندوں کی جانب سے پاراچینار علاقے کے شیعوں پر دباؤ ڈالنے کی سازش کا نتیجہ ہے۔
اس علاقے میں قتل کے مناظر کی ویڈیوز سوشل نیٹ ورکس پر شائع کی گئی ہیں جن کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

پاراچنار ایک ایسا علاقہ ہے جو پچھلے سالوں میں تکفیری گروہوں کے بہت سے حملوں کا نشانہ رہا ہے، اور شیعوں کے گھناؤنے قتل اور ان کے جسم کے اعضاء کاٹنے سے پہلے کے سالوں کی تصدیق شدہ تصاویر میں بہت کچھ واضح ہے۔/
 

4229173

نظرات بینندگان
captcha