مسجد الاقصی اور دیگر ممالک میں شهید هنیه کی نماز جنازہ

IQNA

مسجد الاقصی اور دیگر ممالک میں شهید هنیه کی نماز جنازہ

12:30 - August 04, 2024
خبر کا کوڈ: 3516860
ایکنا: هزاران فلسطینی مسجدالاقصی میں اسماعیل هنیه کی تشیع جنازہ کے لیے جمع ہوگئے تھے۔

ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی «رأی الیوم»،کے مطابق اداره اوقاف اسلامی قدس نے کہا ہے کہ جمعہ کے دن ۳۰ هزار فلسیطنی مسجد الاقصی پہنچے تھے جنہوں نے شهید مجاهد اسماعیل هنیه کے لیے غائبانہ نماز جنازہ ادا کی۔


 
شیخ عکرمه صبری، خطیب مسجدالاقصی نے خطاب میں شهادت اسماعیل هنیه کی شہادت پر تسلیت پیش کرتے ہوئے انکے لیے دعائے مغفرت کی۔
رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کو روکنے کے لیے صہیونی اہلکاروں نے سخت رکاوٹیں کھڑی کررکھی تھی جنہوں نے «الله اکبر ولله الحمد» کا نعرہ لگاتے ہوئے مسجدالاقصی پہنچنے میں کامیاب ہوئے تھے۔
شہید مجاہد اسماعیل ہنیہ کے علاوہ غزه، قدس سمیت مختلف فلسطینی علاقوں میں غائبانہ نماز جنازہ ادا کی گیی۔

اقامه نماز برای شهید هنیه در مسجدالاقصی و برخی کشورهای جهان


فلسطینی نیوز «معا» کے مطابق انڈونیشیاء کے مختلف شہروں میں بھی اسماعیل هنیه کے لیے نماز ادا کی گیی ہے۔
 
جکارتہ کی عظیم ترین مسجد  «استقلال» میں بھی نماز ادا کی گیی جہاں بڑی تعداد میں فلسطینی شریک تھے۔
 
شہید اسماعیل هنیه، کے لئے ترکی کے مختلف شہروں میں بھی نماز جنازہ پڑھی گیی۔

اقامه نماز برای شهید هنیه در مسجدالاقصی و برخی کشورهای جهان


 
یمنی میڈیا کے مطابق شهید اسماعیل هینه کے لیے صنعا میں عظیم اجتماع منعقد ہوا جہاں لاکھوں افراد نے انکی نماز جنازہ ادا کی۔
 
پاکستان کے بڑے شہر کراچی میں اسماعیل هنیه،کی نماز جنازہ ادا کی گیی ہے۔

اقامه نماز برای شهید هنیه در مسجدالاقصی و برخی کشورهای جهان


 
قومی اسمبلی میں نماز جنازہ ادا کرنے کی اطلاع ہے جہاں وزیراعظم محمد شهباز شریف، سمیت دیگر اراکین پارلیمنٹ شریک تھے۔
 
اردن کے دارالحکومت «إربد» میں بھی اسماعیل ہنیہ کی نماز ادا کی گیی۔
 
بحرین کے شھر " الدراز" کی مسجد امام صادق (علیه السلام) میں بڑی تعداد میں بحرینوں نے نماز جنازہ ادا کی اور اسرائیل کے خلاف نعرہ بازی ہوئی۔
 
انجمن علماء مقاومت لبنان کے سربراہ «ماهر حمود»، کی دعوت پر مسجد القدس شهر صیدا میں شهید اسماعیل هنیه اور حاج فؤاد شکر «حاج محسن» کی نماز جنازہ ادا کی گیی۔/

 

4229694

نظرات بینندگان
captcha