ایکنا نیوز کے مطابق اسرا ٹی وی پروگرام کے آفیشل پیج نے مجازی دنیا میں اعلان شائع کرکے ٹیلنٹ سرچ مقابلے کے نئے دور کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
اس اعلانیے میں، پروگرام کے پروڈکشن ٹائم کی کوئی تفصیلات کا اعلان نہیں کیا گیا ہے اور صرف سامعین سے کہا گیا ہے کہ اگر وہ شرکت کرنا چاہتے ہیں تو سوشل نیٹ ورکس (ٹیلیگرام) @esra_qtv8 پر اپنی تلاوت ارسال کرسکتے ہیں۔
اسرا ٹی وی مقابلے کے نئے ایڈیشن کے لیے شائع شدہ اشتہار کے مطابق، جمع کرائے گئے کام اب مصری تلاوت کرنے والوں کے مخصوص انداز یا طرز تک محدود نہیں ہیں، تلاوت کرنے والے کسی بھی استاد کے انداز میں اپنی تلاوت ریکارڈ کر سکتے ہیں اور زیادہ سے زیادہ دو منٹ کے وقت کے ساتھ ویڈیو بھیج سکتے ہیں۔
تلاوت کی ویڈیو کے علاوہ، سامعین کو نام، کنیت، تاریخ پیدائش، قومیت، اور موبائل رابطہ نمبر، شہر اور رہائش کا صوبہ، تلاوت کا انداز، اور پڑھی ہوئی آیت اور ان جیسی تفصیلات بھی بھیجنیے کے پابند ہیں۔
پچھلے سالوں میں، اسرا ٹی وی مقابلہ ہمیشہ سے قرآن اور معارف سیما نیٹ ورک کے مقبول ترین پروگراموں میں سے ایک رہا ہے، اور اب تک گیارہ راؤنڈ یا سیزن نشر ہو چکے ہیں۔/