نواسہ رسول خاتم کا سوگ پاکستان بھر میں جاری

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

نواسہ رسول خاتم کا سوگ پاکستان بھر میں جاری

16:40 - August 26, 2024
خبر کا کوڈ: 3516986
ایکنا: ملک بھر میں چہلم امام حسینؓ عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے اور لاکھوں عزادار امام وقت کو پرسہ دیں رہے ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق ملک بھر سے لاکھوں عزادارں کی خبریں آرہی ہیں جہاں لوگ امام وقت کو پرسہ دینے میں مصروف ہیں۔


ادھر، چہلم کے لیے کراچی میں سیکیورٹی کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، جلوس کے راستوں کے اطراف کی سڑکیں اور گلیاں کنٹینرز رکھ کر بند کردی گئی ہیں۔


کراچی کے مختلف علاقوں میں موبائل فون سروس بند کردی گئی اور موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر بھی پابندی عائد ہے۔

 

لاہور، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں لوگ مجالس اور سینہ کوبی میں سرگرم ہیں جہاں لوگوں کی خدمت کے لیے ہر طرف نیاز اور سبلیوں کا اہتمام کیا گیا ہے۔

 

زرائع کے مطابق نجف کربلا طرز پر مختلف شہروں میں مشی یعنی پیدل روی کا بھی اہتمام کیا گیا ہے اور اس حوالے سے رپورٹ جلد شائع ہوگی۔

نظرات بینندگان
captcha