ایران سے مت الجھو، صرف معمولی جھلک دیکھ لی ہے

IQNA

ایرانی صدر کا انتباہ؛

ایران سے مت الجھو، صرف معمولی جھلک دیکھ لی ہے

4:56 - October 03, 2024
خبر کا کوڈ: 3517208
ایکنا: مسعود پزشکیان نے اسرائیلی وزیراعظم کو خبردار کیا کہ اس حملے سے سبق لینا چاہیے ہم جنگ طلب نہیں مگر ہر سازش کا سخت جواب دیا جائے گا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے صہیونی حکومت کے خلاف ایران کے میزائل حملوں کے جواب میں ایکس سوشل نیٹ ورک پر اپنے اکاؤنٹ میں لکھا ہے:
جائز حقوق کی بنیاد پر اور ایران اور خطے کے لیے امن و سلامتی کے مقصد سے صہیونی حکومت کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دیا گیا۔
یہ کارروائی ایرانی مفادات اور شہریوں کے دفاع میں کی گئی۔
نیتن یاہو کو معلوم ہونا چاہیے کہ ایران جنگجو نہیں ہے، لیکن وہ کسی بھی جارحیت کے خلاف ہے۔
یہ ہماری طاقت کا ایک حصہ ہے. ایران کے ساتھ تنازع میں نہ پڑیں۔»

 

4240061

ٹیگس: ایران ، صدر ، حملہ
نظرات بینندگان
captcha