اسلامک اسٹڈی میں داخلے کا آغاز

IQNA

اسلامک اسٹڈی میں داخلے کا آغاز

8:11 - October 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3517247
ایکنا: مذاہب یونیورسٹی کے شیعہ شناسی فیکلٹی کے مطابق انگریزی زبان میں اسلامک اسٹڈی کے لیے رجسغریشن شروع کردیا گیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، بین الاقوامی محققین کی تربیت میں مدد کرنے کے لیے ادیان اور مذاہب کی یونیورسٹی نے تعلیمی سال 2025 کے لیے انگریزی زبان میں پانچواں ماسٹرز پروگرام منعقد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

اس پروگرام میں شرکت کی شرائط میں انگریزی زبان پر مناسب عبور، اسلامی مطالعات سے واقفیت، اور علمی انٹرویو میں کامیابی شامل ہیں۔

اس پروگرام کے فوائد میں ماسٹرز ڈگری کا حصول، اسلامی مطالعات کے شعبے میں تخصصی متون سے واقفیت، اور بین الاقوامی سطح پر دستیاب مواقع میں فارغ التحصیل ہونے کے بعد کام کرنے کا امکان شامل ہیں۔

دلچسپی رکھنے والے افراد مزید معلومات کے لیے صبح 9 سے 13 بجے تک 025171 داخلی 223 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔
رجسٹریشن کی آخری تاریخ 14 اکتوبر بروز دوشنبہ سے شروع ہو چکی ہے اور 22 اکتوبر تک جاری رہے گی۔

نظرات بینندگان
captcha