اسلامی تمدن کی رونق میں ایرانی علما کی تعریف

IQNA

اسلامی تمدن کی رونق میں ایرانی علما کی تعریف

7:32 - October 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3517350
ایکنا: انڈونیشین قرآنی مفسر قریش شهاب نے علم تفسیر میں اہم علماء جیسے علامه طباطبایی کی تعریف کرتے ہوئے اسلامی تمدن میں انکے کردار کو سراہا۔

ایکنا نیوز؛ اسلامی ثقافت و تعلقات کی تنظیم کے شعبہ اطلاعات کے مطابق، آسیان خطے میں قرآنی سفارت کاری کے فروغ کے سلسلے میں، حجت الاسلام سید مصطفی حسینی نیشابوری، جو اسلامی ثقافت و تعلقات کی تنظیم کے بین الاقوامی مرکز قرآن و تبلیغ کے سربراہ ہیں، نے انڈونیشیاء کے معروف مفسر اور پندرہ جلدوں پر مشتمل تفسیری کتاب ’’المصباح‘‘ کے مصنف قریش شحاب سے ملاقات کی۔
 
قریش شحاب نے اس ملاقات میں ایران میں علم اور تفسیر کی درخشاں تاریخ کا تذکرہ کرتے ہوئے خصوصاً علامہ طباطبائی جیسے عظیم مفسرین کا نیک نامی سے ذکر کیا اور اسلامی تمدن کی نشوونما میں ایرانی علماء کے کردار کو اہم قرار دیا۔
 
حسینی نیشابوری نے بھی اپنی گفتگو میں ایران اسلامی کی قرآنی صلاحیتوں کا ذکر کیا اور اسلامی انقلاب کے بعد کی گہری تفسیری تخلیقات کی وضاحت کی۔ انہوں نے رہبر معظم انقلاب اسلامی ایران کی دس جلدوں پر مشتمل تفسیر اور ان کی قرآنی سوچ پر مبنی متعدد مقالات کی اشاعت کو ایران کی اعلیٰ سطح پر قرآن سے وابستگی کا مظہر قرار دیا۔
 
اس کے بعد دونوں فریقین نے قرآن کریم کی تفسیر کے مختلف مناہج اور طریقوں پر تبادلہ خیال کیا اور قرآن کی بنیاد پر مزید تعاون کے امکانات پر زور دیا۔
 
یہ بات قابل ذکر ہے کہ انڈونیشیا میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی قرآنی کانفرنس ’’رسالات اللہ‘‘ کے موقع پر ایرانی اور انڈونیشی قرآنی کارکنان کے درمیان بات چیت بھی ہوئی۔/

4244256

نظرات بینندگان
captcha