او آئی سی نے ایران پر حملے کی مذمت کردی

IQNA

او آئی سی نے ایران پر حملے کی مذمت کردی

5:55 - October 29, 2024
خبر کا کوڈ: 3517360
ایکنا: اسلامی تعاون تنظیم نے ایران پر صہیونی حملے کی شدید مذمت کردی.

ایکنا نیوز- سعودی اخبار "سبق" کے مطابق، اسلامی تعاون تنظیم (OIC) نے ایران میں مختلف مقامات پر صیہونی حکومت کے حملے کی شدید مذمت کی ہے اور اسے ایران کی قومی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹریٹ نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے ہر قسم کے ایسے اقدامات کی مذمت کی ہے جو خطے میں مزید عدم استحکام کا باعث بن سکتے ہیں اور عالمی برادری اور بااثر قوتوں سے اپیل کی ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی کو کم کرنے اور تشدد کے اس سلسلے کو ختم کرنے کے لیے اقدامات کریں۔
 
اسلامی تعاون تنظیم نے اپنے ثابت قدم موقف کو دہراتے ہوئے غزہ کی پٹی، مقبوضہ مغربی کنارے، اور لبنان میں صیہونی جارحیت کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
 
ایرانی قومی فضائی دفاعی کمانڈ کے تعلقات عامہ کے شعبے نے ہفتے کی صبح ابتدائی اوقات میں ایک بیان میں کہا کہ ایک مربوط فضائی دفاعی نظام نے صیہونی حکومت کے حملے کو کامیابی سے روک لیا اور اس کے خلاف موثر کارروائی کی۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی عوام کو مطلع کیا جاتا ہے کہ جمہوریہ اسلامی کے حکام کی جانب سے صیہونی حکومت کو کسی بھی مہم جوئی سے باز رہنے کے بارہا انتباہات کے باوجود، اس جعلی حکومت نے آج صبح ایران کے صوبوں تہران، خوزستان، اور ایلام میں کچھ فوجی مراکز پر حملہ کیا، جسے مربوط فضائی دفاعی نظام نے کامیابی سے ناکام بنایا۔ اس کارروائی سے کچھ مقامات کو محدود نقصان پہنچا ہے اور واقعے کی تفصیلات کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔
 
اس جارحیت کے بعد ترکی، مصر، سعودی عرب، عراق، پاکستان، ملائیشیا، انڈونیشیا، سوئٹزرلینڈ، امارات، قطر، شام، اردن، عمان، الجزائر، بنگلہ دیش، وینزویلا، بحرین، یمن، لبنان، افغانستان، مالدیپ، کویت، اور خلیجی تعاون کونسل سمیت مختلف ممالک نے اس حملے کی مذمت کی اور اسے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی اور بین الاقوامی قوانین کی پامالی قرار دیا۔/

 

4244705

نظرات بینندگان
captcha