بم باری کے سایے میں بچیوں کا قرانی لگاو

IQNA

بم باری کے سایے میں بچیوں کا قرانی لگاو

5:19 - October 31, 2024
خبر کا کوڈ: 3517371
ایکنا: بچیوں کا گروپ ایک تباہ شدہ مکان کے ملبے پر قرآن سیکھ رہا ہے.

ایکنا نیوز: الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق، غزہ کی پٹی کے ایک تباہ شدہ گھر میں لڑکیوں کا ایک گروپ جمع ہوتا ہے تاکہ اسرائیلی جارحیت کے باوجود قرآن کریم کو حفظ کر سکیں۔
 
رنیم اور آیات، دو بہنیں جو اس منصوبے کی بانی ہیں، نے بتایا کہ غزہ کی ہر عمر کی بہت سی لڑکیاں جنگ کے مشکل حالات کے باوجود قرآن کریم حفظ کرنے میں دلچسپی رکھتی ہیں۔
 
یہ لڑکیاں دشوار گزار راستوں اور ملبے پر سے گزر کر اس جگہ پہنچتی ہیں، جو ایک تقریباً تباہ شدہ گھر ہے اور جسے قابض فوج کے بمباری کے بعد قرآن کریم کے حفظ میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے پناہ گاہ بنا دیا گیا ہے۔
 
رنیم نے کہا کہ سخت اور مایوس کن حالات کے باوجود ہم قرآن حفظ کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ یہ عمل ایک عظیم اجر کا باعث ہے کیونکہ ان لڑکیوں نے اپنے خاندان کے بعض افراد کو کھو دیا ہے، پھر بھی وہ قرآن کریم حفظ کرنے کی شوقین ہیں۔
 
سندس، جو اس اجتماع میں موجود لڑکیوں میں سے ایک ہیں، نے کہا: "تباہی اور واقعات کے باوجود ہمیں اس بات کی پرواہ نہیں کہ مشکلات کیا ہیں؛ قرآن، چاہے جنگ ہو یا جنگ سے پہلے کا وقت، انسان کے لئے روشنی ہے اور ہمیں سکون، اطمینان اور حفاظت کا احساس دیتا ہے اور ہمیں خوف محسوس نہیں ہوتا۔
 
غزہ کی پٹی کی وزارت صحت نے اعلان کیا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد 43,000 سے زائد شہداء اور 110,000 زخمیوں تک پہنچ چکی ہے۔
 

 

4245202

ٹیگس: غزہ ، جنگ ، قرآن ، بمباری
نظرات بینندگان
captcha