ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، السومریہ نیوز کے حوالے سے، نجف اشرف کے امام جمعہ کے دفتر کے ٹیلیگرام چینل پر شائع شدہ اعلامیے کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی، امام جمعہ نجف اشرف کے گھر پر گذشتہ روز نامعلوم افراد کی جانب سے مسلح حملہ کیا گیا۔
نامعلوم افراد نے امام جمعہ کے گھر پر، جو نجف اشرف کے محلہ الغدیر میں واقع ہے، فائرنگ، آر پی جی شیلنگ اور دستی بم سے حملہ کیا۔ اطلاعات کے مطابق، امام جمعہ کے ایک محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔
4245189