انصارالله یمن نے شیخ نعیم قاسم کے انتخاب پر پیغام تہنیت جاری کیا

IQNA

انصارالله یمن نے شیخ نعیم قاسم کے انتخاب پر پیغام تہنیت جاری کیا

14:04 - November 01, 2024
خبر کا کوڈ: 3517376
ایکنا: تحریک انصارالله یمن نے حزب اللہ میں بطور جنرل سیکریٹری منتخب ہونے پر شیخ نعیم قاسم کو مبارک باد دی ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، المسیرہ کے حوالے سے، یمن کی تحریک انصاراللہ نے ایک بیان میں شیخ نعیم قاسم کے حزب اللہ لبنان کے نئے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے اور اس انتخاب کو اس تحریک کے قیام کی مضبوط بنیادوں کا عکاس قرار دیا ہے، جو یہ ظاہر کرتا ہے کہ حزب اللہ ایک لازوال نظریہ ہے۔
 
انصاراللہ یمن کے سیاسی دفتر کے بیان میں کہا گیا ہے: "ہم اس حساس اور غیر معمولی مرحلے میں، جو اس تحریک کی تاریخ اور صہیونی دشمن کے ساتھ مقابلے کا اہم وقت ہے، حزب اللہ اور لبنانی اسلامی مزاحمت کے اپنے بھائیوں کو شیخ نعیم قاسم کے سیکریٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہیں۔
 
اس دفتر نے مزید کہا: "حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل کے انتخاب کا عمل، قیادت کے مختلف مناصب کو پُر کرنے کے بعد، اس تیزی اور جذبہ جہاد کے ساتھ، ایک بار پھر ثابت کرتا ہے کہ حزب اللہ کا نظریہ لافانی ہے۔
 
انصاراللہ کے سیاسی دفتر نے اپنے بیان میں کہا کہ "شیخ نعیم قاسم کا سید الشہداء القدس سید حسن نصراللہ کی جگہ انتخاب، اس بات کی تصدیق کرتا ہے کہ حزب اللہ ایک مضبوط ادارہ ہے جس کو توڑنا مشکل ہے۔
 
انصاراللہ یمن نے مزید کہا: ہم حزب اللہ کی نئی قیادت کی حمایت کے عزم کا اعادہ کرتے ہیں اور اسلامی مزاحمت کو دشمن کو نشانہ بنانے اور ملت اور لبنان کی مزاحمت کے خلاف اس کے ناپاک منصوبوں کو ناکام بنانے کے لیے بڑھتی ہوئی خصوصی کارروائیوں پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
 
یہ بیان اس وقت جاری ہوا جب حزب اللہ لبنان نے آج ایک بیان میں اعلان کیا: خدا پر ایمان، اصل محمدی اسلام کی پابندی، حزب اللہ کے مقاصد سے وابستگی اور سیکریٹری جنرل کے انتخاب کے رسمی طریقہ کار پر عمل کرتے ہوئے، حزب اللہ کی کونسل نے اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ شیخ نعیم قاسم کو حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل اور اس کے علمبردار کے طور پر منتخب کیا جائے۔
 

4245126

نظرات بینندگان
captcha