بقائے باہمی کے لیے ایرانی اور انڈین اسکالرز یکجا

IQNA

بقائے باہمی کے لیے ایرانی اور انڈین اسکالرز یکجا

15:15 - November 04, 2024
خبر کا کوڈ: 3517398
ایکنا: انڈیا میں ایرانی ثقافتی مرکز کے تعاون سے " مقاصد شریعت اور بقائے باہمی" کے عنوان سے نشست خانہ فرھنگ دھلی میں منعقد ہوئی۔

ایکنا نیوز، اسلامی کلچر اینڈ کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے مطابق، اس نشست میں حجت‌الاسلام مہدی مهدوی‌پور، نمائندہ مقام معظم رہبری در ہندوستان، نے شریعت اسلام کو مقاصد و اہداف پر مبنی قرار دیا اور کہا کہ کائنات میں ہر چیز کی تخلیق کسی مقصد و غایت کے تحت ہے، اور اسی طرح نظام شریعت میں ہر حکم ایک مصلحت پر مبنی ہے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ علما نے قدیم زمانے سے شریعت کے مقاصد پر بحث کی ہے اور شریعت کی علتوں اور مقاصد پر ہزاروں کتابیں تحریر کی گئی ہیں۔ متعدد دینی احکام کے مقاصد اسلامی متون میں بیان کیے گئے ہیں۔

اندیشمندان ایران و هند برای بررسی همزیستی مسالمت‌آمیز گردهم آمدند


 
مفتی محمد قاسم باجنوری نے شریعت کے مقاصد اور اصول فقہ پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قرآن و حدیث کی روشنی میں شریعت کے مقاصد کو سمجھنا اور فقہ کی تدوین امت محمدیہ کے اتحاد کے لیے ایک انتہائی اہم دلیل ہے۔ انہوں نے کہا کہ شریعت کے مقاصد کی جستجو اور خدا اور رسول (ص) کے حکم کے مطابق عمل، امت کے اتحاد کے لیے ضروری ہے۔
 
انہوں نے اسلامی ادبیات کے اس دور کا ذکر کیا جس میں شریعت کے مقاصد کو بیان کیا گیا اور اسلامی شریعت کی ہمیشگی اور عالمگیریت پر روشنی ڈالی۔

اندیشمندان ایران و هند برای بررسی همزیستی مسالمت‌آمیز گردهم آمدند


 
مولانا مفتی شاکر رحمانی، مولانا مفتی رضوان قاسمی اور مولانا شیخ ممتاز علی نے بھی اپنے خطاب میں فطرت الٰہی اور اسلامی شریعت کی جاودانی حیثیت پر زور دیا اور کہا کہ الٰہی احکام انسانی فطرت کو مدنظر رکھتے ہوئے وضع کیے گئے ہیں اور ان میں کبھی تبدیلی نہیں آتی۔/

 

4245761

نظرات بینندگان
captcha