او آئی سی نے ایران پر حملے کی مذمت کردی

IQNA

او آئی سی نے ایران پر حملے کی مذمت کردی

14:28 - November 09, 2024
خبر کا کوڈ: 3517424
ایکنا: اسلامی تعاون تنظیم نے 26 اکتوبر کو ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کی ہے جسمیں چار ایرانی سپاہی جام شہادت نوش کرگیے تھے۔

ایکنا نیوز، ریڈیو الجزائر کی ویب سائٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے نیویارک میں جمعرات کے روز ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل کے جارحانہ اقدامات بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی صریح خلاف ورزی ہیں اور اسلامی جمہوریہ ایران کی خودمختاری اور سالمیت کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہیں۔
 
او آئی سی نے عراق کی خودمختاری اور سالمیت کی بھی مذمت کی ہے جسے اسرائیل نے اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف جارحانہ کارروائی کے لیے اس کے فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے پامال کیا ہے۔
 
او آئی سی نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور دیگر متاثرہ ممالک کو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت، سلامتی اور عوام کے تحفظ کے لیے حق حاصل ہے۔
 
او آئی سی نے ایک بار پھر خبردار کیا ہے کہ فلسطین کے مقبوضہ علاقوں، خاص طور پر غزہ اور لبنان میں اسرائیل کے جاری جرائم اور خطے میں اس کی بدنیتی پر مبنی سرگرمیاں، علاقائی امن، سلامتی اور استحکام کو خطرے میں ڈال رہی ہیں۔
 
اس تنظیم نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے فوری اور مؤثر مداخلت کی اپیل کی ہے کیونکہ عالمی امن و سلامتی کے تحفظ کی بنیادی ذمہ داری اسی کے پاس ہے۔/

 

4246980

نظرات بینندگان
captcha