نہ تھکنے والے مجاہد شهید سیدحسن نصرالله کی خصوصیات

IQNA

حسینی نیشابوری ایکنا سے

نہ تھکنے والے مجاہد شهید سیدحسن نصرالله کی خصوصیات

7:02 - November 10, 2024
خبر کا کوڈ: 3517430
ایکنا: بین الاقوامی ثقافتی ادارے کے سربراہ کے مطابق نصراللہ سخت ترین حالات میں صبر و استقامت سے کام لیتے۔

حجت الاسلام سید مصطفی حسینی نیشابوری، بین الاقوامی ادارہ قرآن و تبلیغ ثقافتی و اسلامی کے رکن اور بین‌المللی کانفرنس "مکتب نصراللہ" کے آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن، جو تہران میں مرحوم حزب اللہ لبنان کے شہید دبیر جنرل سید حسن نصر اللہ کی چہلم کی مناسبت سے منعقد ہوئی، نے ایکنا سے گفتگو کرتے ہوئے شہید سید حسن نصر اللہ کی شخصیت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔
 
انہوں نے کہا کہ شہید سید حسن نصر اللہ کی ایک خصوصیت یہ تھی کہ وہ نہایت سخت حالات میں بھی وسیع شرح صدر رکھتے تھے اور یہ خصوصیت صرف ایک حقیقی مسلمان میں ہوتی ہے۔ جیسا کہ اللہ تعالیٰ قرآن مجید میں فرماتا ہے: *"أَفَمَن شَرَحَ ٱللَّهُ صَدۡرَهُۥ لِلإِسلَٰمِ فَهُوَ عَلَىٰ نُورࣲ مِّن رَّبِّهِ"* (الزمر ۲۲)، یعنی "کیا وہ شخص جس کا سینہ اللہ نے اسلام کے لیے کھول دیا ہو اور وہ اپنے رب کی طرف سے نور پر قائم ہو۔" یہ شرح صدر، جو صبر و استقامت کی علامت ہے، شہید کی زندگی میں دشمن کے خلاف جدوجہد کے مشکل لمحات میں بارہا نظر آئی۔
 
حسینی نیشابوری نے سید مقاومت کی دوسری خصوصیت کو قرآنی عقل و حکمت قرار دیا اور کہا کہ ان کی عقلانیت اور حکمت نے حزب اللہ کی قیادت میں ان کو موثر بنائے رکھا اور اسی حکمت کے سبب وہ اسلامی اور مزاحمتی محاذوں پر کامیابیوں کا ذریعہ بنے۔
 
انہوں نے مزید کہا کہ اس عظیم شہید کا تیسرا قرآنی پہلو ان کی زبردست اسٹریٹجک مینجمنٹ تھی، جس نے حزب اللہ کے اہداف کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔
 
سربراہ مرکز قرآن و تبلیغ نے کہا کہ ان کی ایک اور نمایاں قرآنی خصوصیت ان کی مجاہدت اور شجاعت ہے، ایک ایسی خصوصیت جس کا قرآن میں بار بار تذکرہ ہے۔
 
حجت الاسلام نیشابوری نے آخر میں کہا کہ سید حسن نصر اللہ کی قرآنی شخصیت کی ایک اور خصوصیت قرآن سے محبت، دعا، عبودیت اور بندگی ہے۔
 
مزید یہ کہ "مکتب نصراللہ" کانفرنس جو تھران میں منعقد ہو رہی ہے۔ کانفرنس کے پہلے حصے میں عمومی خطابات اور بعدازاں خصوصی نشستیں منعقد کی جائیں گی۔ اس کانفرنس کا بنیادی مقصد سید حسن نصر اللہ کی فکری اور معرفتی شخصیت کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لینا اور مستقبل کے مزاحمتی رہنماؤں کے لیے ایک نمونہ فراہم کرنا ہے۔
 

4246792

نظرات بینندگان
captcha