ماسکو بین الاقوامی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائئ+ ویڈیو

IQNA

ماسکو بین الاقوامی مقابلوں کے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائئ+ ویڈیو

4:39 - November 11, 2024
خبر کا کوڈ: 3517433
ایکنا: بائیسویں بین الاقوامی مقابلوں میں دنیا کے تیس ممالک سے قرآء شریک تھے۔

ایکنا نیوز، رشیا ٹوڈے کے مطابق، ماسکو شہر 6 سے 8 نومبر تک بائیسویں بین الاقوامی قرآن مقابلوں کا میزبان تھا، جو کہ عالم اسلام کے سب سے بڑے ثقافتی اور مذہبی واقعات میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
 
یہ مقابلے روسی فیڈریشن کے مسلمانوں کی روحانی انتظامیہ کے زیر اہتمام اور قطر کی وزارت اوقاف و امور اسلامی کے تعاون سے منعقد کیے گئے، جس میں 30 سے زائد ممالک کے شرکاء نے حفظ قرآن میں اپنی مہارت اور علم کا مظاہرہ کیا۔
 
اس سال کے مقابلوں میں، صہیب محمد عبدالکریم جبریل (لیبیا)، عبدالعزیز عبدالله الحمری (قطر)، اور عزیز یحییٰ سعید سلطان (یمن) نے بالترتیب پہلی سے تیسری پوزیشن حاصل کی۔
 
اس کے برعکس، اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے اور حافظ کل قرآن، محمد رسول تکبیری، اس مقابلے میں کسی پوزیشن حاصل کرنے سے محروم رہے۔
 
ان مقابلوں کی اختتامی تقریب گذشتہ جمعہ، کو ماسکو کے ہوٹل کاسموس کے کنسرٹ ہال میں منعقد ہوئی۔

 
ماسکو کے مفتی، روشن عباسوف، نے خیرمقدم کے ساتھ تمام شرکاء اور اسلامی و قرآنی فنون کے شائقین کو روحانی نمائش "گنجینه‌های قرآن" دیکھنے کی دعوت دی۔ ایک بہترین روایت کے مطابق، اس تقریب میں عمرہ کے بلیٹس قرعہ اندازی کے ذریعے حاضرین میں تقسیم کیے جاتے ہیں۔
 
ماسکو کے مفتی نے آخر میں، مفتی شیخ راویل عین‌الدین کا بین الاقوامی قرآن مقابلے کے انعقاد پر شکریہ ادا کیا اور قطری شراکت داروں ـ احمد ناصر آل ثانی اور شیخ الجابر ـ کا اس روحانی تقریب کی حمایت پر قدردانی کی۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

4247289

ٹیگس: مقابلہ ، قرآن ، ماسکو
نظرات بینندگان
captcha