ایکنا نیوز، صراحہ نیوز کے مطابق، "جہان قرآن" نمائش اور "اسلامی ہفتہ سینما" فیسٹیول روس اور قطر کے مشترکہ پروجیکٹ کے تحت بروز ہفتہ، سے مسجد جامع ماسکو (مسجد بزرگ ماسکو) میں شروع ہو چکا ہے۔
روشن ابیاسف، ماسکو میں بین الاقوامی قرائت قرآن مقابلے کی کمیٹی کے سربراہ اور روس میں مسلمانوں کی دینی تنظیم کے نائب صدر نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس نمائش میں بچوں اور بڑوں کے لیے خصوصی پروگرام شامل ہوں گے، اور زائرین کو مکہ اور مدینہ کی زمانۂ رسول (ص) کی فضاء سے متعارف کرایا جائے گا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ اسلامی سینما کے ہفتے کا جشنوارہ بھی نمائش کے ساتھ ہی مسجد جامع ماسکو میں منعقد کیا جائے گا، جس کا مقصد اسلامی سینما کی تخلیقات کا تعارف کروانا ہے۔
قابل ذکر ہے کہ ماسکو میں بائیسویں بین الاقوامی قرائت قرآن کا مقابلہ 6 سے 8 نومبر 2024 کو مسجد جامع ماسکو میں منعقد ہوا، جس میں 30 سے زائد ممالک کے قاریوں، بشمول 9 افریقی ممالک کے قاریوں نے شرکت کی۔
4247182