ایکنا نیوز- الشروق آن لائن سے معلوم ہوا ہے کہ شیخ ابوجره سلطانی نے طویل عرصے کے بعد گوشہ نشینی سے واپسی پر قرآن کا ۲۵ جلدوں پر مشتمل تفسیر مکمل کر لیا ہے۔ شیخ سلطانی کے سوشل میڈیا صفحے پر بتایا گیا کہ اتوار کی صبح اس تفسیر کا حتمی جائزہ لیا گیا ہے اور یہ تفسیر "تحریک قرآن کریم (روح میں، جامعه و تاریخ)" کے نام سے اب اشاعت کے لیے تیار ہے۔
یہ تفسیر الجزائر کی قومی لائبریریوں کا ایک اہم علمی سرمایہ شمار کی جاتی ہے، اور دارالشامیہ پبلی کیشنز اس کی اشاعت کرے گی۔ یہ ۲۵ جلدوں پر مشتمل تفسیر تقریباً ۱۷،۵۰۰ صفحات میں جلد ہی منظر عام پر آ جائے گی۔ شیخ سلطانی نے مسلسل ۱۲ سال تک اس تفسیر کو لکھنے، تدوین کرنے اور اس کا جائزہ لینے کا کام جاری رکھا۔
شیخ ابوجره سلطانی، جو ۷۰ برس کے ہیں، الجزائر کی "تحریک برائے امن و سماجی ترقی" کے سابق صدر بھی رہ چکے ہیں۔ انہوں نے ایک موقع پر یہ بھی اظہار کیا تھا کہ انہیں اس تفسیر کی تکمیل سے پہلے موت کا خوف ہے۔ شیخ سلطانی الجزائر کی دو حکومتوں میں دو وزارتوں کے عہدے پر بھی فائز رہے ہیں اور عالمی انجمن برائے اعتدال پسندی کے صدر بھی رہ چکے ہیں۔
اس الجزائری مفکر نے ۲۰۲۲ میں الشروق آن لائن پر اعلان کیا تھا کہ وہ اس تفسیر کو اپنے والدین اور اپنے مرحوم دوست "علی فضیل" کی روح کے نام منسوب کرتے ہیں، جو الشروق گروپ کے ڈائریکٹر تھے۔/
4247771