ایکنانیوز کی رپورٹ کے مطابق، " شهدائے مقاومت" کے عنوان سے ایک عظیم الشان کانفرنس کراچی میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے زیرِ اہتمام منعقد ہوئی۔ اس کانفرنس میں شہر کراچی کے مختلف طبقوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی، جن میں سیاسی، مذہبی رہنما، سماجی کارکنان اور میڈیا کے نمائندگان شامل تھے۔ اس موقع پر شرکاء نے مقاومت کے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور فلسطین و لبنان کے عوام کی حمایت پر زور دیا، جو صہیونی مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں۔
کانفرنس میں مقررین نے مقاومت کے علَم بردار شہید سید حسن نصراللہ اور دیگر شہداء جیسے شہید حاج قاسم سلیمانی، اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار، اور سید ہاشم صفی الدین کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ مقررین نے ان مجاہدین کی اسرائیلی جارحیت کے خلاف جدو جہد کو عالمِ اسلام کے لئے فخر کا باعث قرار دیا۔
پاکستان کے مذہبی اور سیاسی رہنماؤں نے فلسطینی مقاومتی گروہوں کی ایران کی حمایت سے حاصل ہونے والی کامیابیوں پر زور دیا اور کہا کہ صہیونی ریاست انسانیت کی دشمن ہے۔ انہوں نے غزہ میں جنگ بندی کو غیر مستحکم قرار دیتے ہوئے کہا کہ مسلمان ممالک اور دنیا کے آزاد پسند ممالک کو مقاومت کی حمایت کرنی چاہیے تاکہ فلسطین کے مسئلے کا مستقل اور منصفانہ حل حاصل کیا جا سکے اور قدس کی آزادی کے ذریعے عالمی امن اور سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔
کانفرنس میں حماس اور حزب اللہ لبنان سمیت اسلامی مقاومت کے اہم رہنماؤں نے آن لائن خطاب کیا، جبکہ پاکستان کے اہل سنت اور شیعہ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے بھی اس میں شرکت کر کے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔/
4247783