شارجه میں تمدن اسلامی میوزیم میں خطی نسخوں کی نمائش

IQNA

شارجه میں تمدن اسلامی میوزیم میں خطی نسخوں کی نمائش

5:40 - November 23, 2024
خبر کا کوڈ: 3517503
ایکنا: شارجہ میوزیم میں نایاب اسلامی قرآنی خطی نسخوں کی نمایش کا افتتاح کیا گیا۔

ایکنا نیوز- اماراتی میڈیا کے مطابق شیخ سلطان بن محمد القاسمی، حاکم شارجہ نے بدھ کی صبح "حروف جاودان: عبدالرحمن العویس کی قرآنی نسخ خطی" کے مجموعے پر مشتمل نمائش کا افتتاح کیا۔ یہ نمائش اسلامی تہذیب کے میوزیم میں منعقد کی گئی ہے۔
یہ نمائش قرآنی نسخ خطی کی تیرہ سو سالہ تاریخ اور اسلامی خطاطی کے فن کا ایک ثقافتی اور تاریخی سفر پیش کرتی ہے۔ ان نسخوں کو دو دہائیوں میں جمع کیا گیا ہے اور یہ عربی و اسلامی خطاطی کے متنوع ثقافتی اور فنی اسالیب اور ان پر چین سے اندلس تک کے اثرات کو نمایاں کرتے ہیں۔ حاکم شارجہ نے اس نمائش کے مختلف حصوں کا دورہ کیا جن میں 81 قرآنی نسخ خطی شامل ہیں جو پہلی مرتبہ نمائش کے لیے پیش کیے گئے ہیں۔
حاکم شارجہ نے عربی خطاطی کے ورثے اور مختلف ادوار اور ممالک میں نسخ خطی کی خوبصورتی کو سراہا اور قرآنی نسخوں کی کتابت، حفاظت، تزئین، جلد سازی اور رنگ آمیزی پر توجہ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔


حاکم نے نمائش کے سات حصوں کا دورہ کیا جو تاریخی ادوار کو عکاسی کرتے ہیں۔ ان میں قرآنی نسخے مختلف سائز، خط اور اسلامی تزئینات کے ساتھ موجود ہیں، جو اسلامی خطاطی کے فن کی مختلف ادوار میں ترقی کو ظاہر کرتے ہیں۔
نمائش کے حصے مختلف عنوانات پر مشتمل ہیں، جیسے "متن سے فن تک: اولین اسلامی صدیوں"، "دسویں سے تیرہویں صدی تک کتابت کا فن"، "اندلس اور شمالی افریقہ کا حصہ: مغربی روایت"، "ایرانی، ہندوستانی اور ترکی خوشنویسی کا فن"، اور "عثمانی سلسلہ خوشنویسان"۔
نمائش کے نمایاں نسخوں میں نیلے رنگ کے قرآن کو خاص اہمیت دی گئی ہے، جسے نیلے چمڑے پر سنہری روشنائی سے لکھا گیا ہے، اور دیگر نایاب نسخے بھی موجود ہیں جنہیں نمایاں شخصیات کے حکم پر تیار کیا گیا تھا۔ ان نسخوں میں محقق، تعلیق، مراکشی، نسخ، رقعہ، ریحان، اور ثلث خطاطی کے مختلف انداز شامل ہیں۔


اس نمائش میں حجازی اور کوفی خطوط میں ساتویں صدی کے قرآنی صفحات اور عثمانی و ایرانی ادوار میں سنہری کاری کے ساتھ تیار کردہ نسخے بھی موجود ہیں۔
حاکم شارجہ کو عبدالرحمن بن محمد آل اویس، میوزیم کے ڈائریکٹر نے نسخ خطی قرآن کا ایک نسخہ تحفے میں پیش کیا جو خط نسخ میں میر محمد صالح محمد حسین الطبیب الموسوی نے صفوی دور کے ایران میں سنہ 1682 میں لکھا تھا۔

 

4249599

نظرات بینندگان
captcha