آیت‌الله سیستانی نے پاراچنار حملے کی شدید مذمت کردی

IQNA

آیت‌الله سیستانی نے پاراچنار حملے کی شدید مذمت کردی

7:32 - November 24, 2024
خبر کا کوڈ: 3517510
ایکنا: آیت‌الله سیدعلی سیستانی، نے پارا چنار میں پیروان اہل بیت کی شہادت پر تسلیت اور حملے کی شدید مذمت کردی۔

ایکنا نیوز کے مطابق آیت‌الله سیستانی کے پیغام میں کہا گیا ہے:
بسم الله الرحمن الرحیم
(إنَّاا للہ وإنا إليه راجعون
برادران و خواہران، اہلِ ایمان، شہر پاراچنار، پاکستان
السلام علیکم ورحمة الله وبرکاتہ

ایک بار پھر بے رحم دہشت گردوں نے ایک شدید جرم کا ارتکاب کرتے ہوئے ان مسافروں پر مسلحانہ حملہ کیا جو پاراچنار سے پشاور کی طرف روانہ تھے، جس کے نتیجے میں متعدد بے گناہ مؤمنین شہید اور زخمی ہو گئے۔
ہم اس سانحہ میں جان سے گزر جانے والے ان پیاروں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور اس تلخ حادثے کے زخمیوں اور شہداء کے لیے صبر اور فوری شفا کی دعا کرتے ہیں۔

حوزہ علمیہ نجف اور شیعہ کے عظیم مرجع، اس شرمناک جرم کی شدید مذمت کرتے ہیں جس کا مقصد مسلمانوں کے اتحاد کو نشانہ بنانا ہے، اور حکومتِ پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ عوام کو دہشت گرد گروہوں کے ظلم اور جرائم سے محفوظ رکھنے کے لیے ضروری اقدامات کرے اور بے گناہ مؤمنین کو وقتاً فوقتاً ان ظالمانہ اور وحشیانہ حملوں سے بچانے کے لیے مناسب حفاظتی تدابیر اختیار کرے۔
اس دہشت گرد حملے کے نتیجے میں پاراچنار کے شیعیان پر حملے میں پچاس سے زائد افراد شہید ہو گئے۔ ان شہداء میں کم از کم 11 خواتین اور 7 معصوم شیرخوار بچے بھی شامل تھے۔/

 

4249891

نظرات بینندگان
captcha