مسلم علماء کونسل کا «ریاض فیسٹیول» بارے ردعمل

IQNA

مسلم علماء کونسل کا «ریاض فیسٹیول» بارے ردعمل

14:25 - November 26, 2024
خبر کا کوڈ: 3517528
ایکنا: مسلم علماء کونسل اور مختلف اداروں نے «موسم الریاض» کی مذمت کرتے ہوئے اسے اسلام مخالف پروگرام قرار دیا۔

ایکنا نیوز، TR.Agency  نیوز کے مطابق ، مسلم علماء کونسل نے اس بیان میں، جو ہفتہ کے روز کو جاری کیا گیا، حرمین شریفین (سعودی عرب) میں فاسد سرگرمیوں کے انعقاد پر حیرت کا اظہار کیا اور کہا کہ سعودی عرب اس قسم کی سرگرمیوں پر مسلمانوں کے اموال کو ایسے کاموں میں صرف کر رہا ہے جو دینی اقدار کے خلاف ہیں، جو کہ مقدس شعائر کی واضح توہین ہے۔

مسلم علما نے یہ بھی بیان کیا کہ یہ حرکات شعائر الٰہی کی تحقیر اور دینی و اخلاقی حدود کو نظرانداز کرنے کا ثبوت ہیں، اور مسلمانوں کو ان خلاف ورزیوں کی مخالفت اور دین کے اصولوں پر کاربند رہنے کی دعوت دی۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کے پروگرام میں ایسے گانے گائے گئے جو کفرآمیز اور مسلمانوں کے مقدسات کی توہین پر مبنی تھے، اور موسم ریاض کی تقریب میں خانہ کعبہ کی علامت کو دکھایا گیا، جس کے گرد نیم برہنہ خواتین طواف کر رہی تھیں، یہ بات واضح طور پر شعائر الٰہی کا مذاق اڑانے کے مترادف ہے جسے قرآن اور سنت نبوی میں بلند مقام دیا گیا ہے۔

مسلم علما نے سورہ نور کی آیت 19 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: "بے شک جو لوگ یہ چاہتے ہیں کہ اہل ایمان میں بے حیائی پھیلے، ان کے لیے دنیا اور آخرت میں دردناک عذاب ہے، اور اللہ جانتا ہے اور تم نہیں جانتے۔"

ان نکات پر اتفاق کیا گیا:

  • ہم ریاض اور اس کے ہم منصب شہروں کے فیسٹیولز میں پھیلائی جانے والی بداخلاقی اور منکرات کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ مسلمانوں کے مقدسات کی توہین اور اس کا مذاق اڑانے کی مذمت کرتے ہیں۔ ہم صادق، مسلمان اور غیور علما سے مقدسات کی اس توہین کی مذمت کی اپیل کرتے ہیں۔ ہم سعودی حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ علما اور مبلغین کو آزاد کریں اور انہیں یہ موقع دیں کہ وہ خدا کے پیغام کو پہنچانے اور عوام کی رہنمائی میں اپنی ذمہ داری ادا کریں۔ ہم اللہ سے دعا کرتے ہیں کہ حرمین شریفین کی عظمت اور سرفرازی کو بڑھائے اور اس سرزمین کے لوگوں پر اپنی رحمت فرمائے۔

دستخط کنندگان: مراکز اور انجمنیں: انجمن علماء مغرب عربی، عالمی انجمن انصار النبی ﷺ، فلسطین کے علمائے کرام، انجمن علما، دارالافتاء لیبیا، افغانستان کے علمی علماء کا مجمع، امریکہ کا دارالقرآن و حدیث، امت واحدہ انجمن، الانبار عراق میں دارالعلوم و معرفت، کردستان عراق کی اسلامی ثقافتی تنظیم "ملا جزیری"، عراقی ائتلاف برائے مسجدالاقصیٰ کی حمایت، ترکی کی علمائے مدارس اسلامی کی یونین، عالمی اتحاد علمائے مقاومت، اہل سنت کے علمائے کرام کی انجمن، لبنان کی خیریہ انجمن "النور" اور بیرون ملک الازہر کے علمائے کرام اور 67 علما نے اس پر دستخط کیے ہیں۔/

 

4250382

ٹیگس: علماء ، مسلم ، ریاض ، توہین
نظرات بینندگان
captcha