پاپ کی جانب سے صہیونی رژیم کی مذمت

IQNA

پاپ کی جانب سے صہیونی رژیم کی مذمت

8:28 - November 27, 2024
خبر کا کوڈ: 3517532
ایکنا: پاپ فرانسیس نے فلسطینی عوام کے درد و الم کا ذکر کرتے ہوئے پہلی بار صہیونی رژیم کی مذمت کی۔

ایکنا نیوز، عربی  21 نیوز کے مطابق  پوپ نے غزہ میں نسل کشی پر بات کرنے کے ایک ہفتے بعد، فلسطین اور یوکرین میں جارح قوتوں کے تکبر و استکبار کی مذمت کی۔

دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما نے یہ باتیںگذشتہ دنوں چلی اور ارجنٹائن کے درمیان امن معاہدے کی چالیسویں سالگرہ کے موقع پر کیں اور موجودہ عالمی جنگوں اور ان سے پیدا ہونے والے شدید مصائب کو اجاگر کیا۔

پوپ نے کہا: "میں آج انسانیت کی دو بڑی ناکامیوں، یوکرین اور فلسطین کی طرف اشارہ کرتا ہوں، جہاں لوگوں کو بہت زیادہ تکالیف کا سامنا ہے اور قابضین کا تکبر بات چیت کو کمزور کرتا ہے۔" انہوں نے دنیا میں اسلحے کی تجارت پر تنقید کی اور جاری جنگوں کے درمیان امن کی بات کرنے کو منافقت قرار دیا۔ پوپ نے بین الاقوامی تعلقات میں بات چیت کو مرکزی حیثیت دینے پر زور دیا۔

یہ پہلی بار تھا کہ پوپ نے صیہونی ریاست کے اقدامات کی علانیہ مذمت کی۔ انہوں نے سفارت کاروں اور مذہبی رہنماؤں کے اجتماع میں اس بات پر زور دیا کہ امن کو عدل اور انصاف پر مبنی ہونا چاہیے، اور بات چیت بین الاقوامی تعلقات کی اساس ہونی چاہیے۔

پوپ کے یہ بیانات ان کی نئی کتاب "امید کبھی نہیں مرتی؛ ایک بہتر دنیا کی طرف زائرین" کے ایک ہفتہ بعد سامنے آئے ہیں۔ اس کتاب میں پوپ نے غزہ کے حالات کا جائزہ لینے اور نسل کشی کے دعووں کی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، جسے اسرائیل نے سختی سے مسترد کیا۔

اس بیان کے بعد، اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نتن یاہو نے پوپ کے اس مطالبے پر شدید تنقید کی جس میں غزہ میں نسل کشی کی ممکنہ تحقیقات کا کہا گیا تھا۔/

 

4250572

ٹیگس: پاپ ، مذمت ، غزہ ، اسرائیل
نظرات بینندگان
captcha