مراکش؛ قرآنی مرکز کی حوصلہ افزائی

IQNA

مراکش؛ قرآنی مرکز کی حوصلہ افزائی

5:04 - November 29, 2024
خبر کا کوڈ: 3517542
ایکنا: محمد سادس سے وابستہ مرکز قرآت و مطالعات قرآن کی کویت ایوارڈ کمیٹی کی جانب سے قدر دانی کی گیی ہے۔

ایکنا نیوز، "مدار 21" کی خبر کے مطابق مراکش کے محمد ششم مرکز برائے قرائات و مطالعات قرآنی کو اسلامی دنیا کے بہترین قرآنی ادارے کے طور پر تسلیم کیا گیا اور کویت کی جانب سے قرآن کی خدمت اور اشاعت میں اس کے نمایاں کردار پر اسے خراج تحسین پیش کیا گیا۔

یہ اعزاز حال ہی میں کویت کی 2024 کی تیرہویں بین الاقوامی حفظ، قرائت، تجوید اور تلاوتِ قرآن مقابلوں کی اختتامی تقریب میں پیش کیا گیا، جس میں کویت کے امیر شیخ مشعل احمد الجابر الصباح نے شرکت کی۔

محمد ششم مرکز کے ڈائریکٹر، سید عبدالرحیم الامین نے اس موقع پر کہا، "یہ اعزاز مرکز کی قرآنی قرائات اور مطالعات میں قیادت کی بنا پر دیا گیا ہے، اور اس کا کریڈٹ ان تمام افراد کو جاتا ہے جو اس قرآنی منصوبے کے ذمہ دار ہیں اور مرکز کی معاونت اور اس کے پروگراموں کی نگرانی کرتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ محمد ششم مرکز برائے قرائات و مطالعات قرآنی، ۲۱ جمادی الآخر ۱۴۳۴ ہجری (2 مئی 2013) کو مراکش میں شاہی حکم کے تحت قائم ہوا تھا۔ یہ مرکز قاریوں اور قرآنی مطالعات کے ماہرین کی تربیت کے علاوہ قرآن کی عظمت، اسرار، اور حقائق پر تحقیقاتی کام کو فروغ دینے کے لیے سرگرم ہے۔

تیرہویں بین الاقوامی قرآن مقابلہ برائے "کویت پرائز"، 23 سے 30 نومبر 2024 کو کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور کے زیرِ انتظام منعقد ہوا، جس میں 75 ممالک کے 127 شرکاء نے حصہ لیا۔/

 

4250634

ٹیگس: مراکش ، حفظ ، کویت ، قدر
نظرات بینندگان
captcha