ایکنا کے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق، 47ویں قومی سطح کے قرآن کریم کے مقابلوں کی افتتاحی تقریب بروز دو دسمبر کو بین الاقوامی قاری سعید پرویزی کی تلاوت سے تبریز کے مصلیٰ میں منعقد ہوئی۔
تقریب کے آغاز میں حجت الاسلام والمسلمین سید شہاب الدین حسینی، ڈائریکٹر جنرل اوقاف و امور فلاح و بہبود آذربائیجان شرقی نے اپنی تقریر میں سیدہ فاطمہ زہرا (س) کو خراج عقیدت پیش کیا اور اسلامی انقلاب، آٹھ سالہ دفاع مقدس اور شہدائے مزاحمت، سلامتی اور صحت کی یاد کو تازہ کیا۔ انہوں نے کہا: "ہم شہید آیت اللہ آل ہاشم، تبریز کے مرحوم امام جمعہ، اور آذربائیجان شرقی کے شہید گورنر مالک رحمتی کی یاد کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، جنہوں نے عوام اور اسلامی وطن کی خدمت کے لیے اپنی قیمتی جانیں قربان کیں۔
47ویں قومی قرآن مقابلوں کے سیکرٹری نے کہا کہ "شہداء کی قربانیوں کے باعث ایک دہائی کے بعد ہمیں دوبارہ ان مقابلوں کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہوا ہے۔" انہوں نے مزید کہا: "تبریز علمائے کرام اور دنیا کے بڑے شیعہ علماء کی سرزمین ہے۔ یہ بہت خوش آئند ہے کہ اب ہم ایک ایسے شہر میں اس تقریب کے انعقاد کے گواہ ہیں، جو علامہ آیت اللہ طباطبائی، مفسر قرآن کا وطن ہے۔
انہوں نے مقابلے کے تمام منتظمین خصوصاً اوقاف و امور فلاح و بہبود کے سربراہ اور اس ادارے کے قرآنی امور کے سربراہ کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان معنوی لمحات کے طفیل ان مقابلوں کے دوران صاف اور دیانتداری پر مبنی مقابلے دیکھنے کو ملیں گے۔
تبریز کے امام جمعہ نے قاریانِ قرآن کی میزبانی کو ایک بڑا اعزاز قرار دیا اور کہا: "اولاد کی تربیت کے لیے تین صفات کو مدنظر رکھنا چاہیے، جیسا کہ نبی اکرمﷺ فرماتے ہیں: "اپنے بچوں کو تین چیزوں پر تربیت دو: اپنے نبی کی محبت، ان کے اہل بیت کی محبت، اور قرآن کی تلاوت۔"
4251763