شهادت حضرت فاطمه(س) پر کربلاء میں عام تعطیل

IQNA

شهادت حضرت فاطمه(س) پر کربلاء میں عام تعطیل

8:45 - December 04, 2024
خبر کا کوڈ: 3517577
ایکنا: صوبہ کربلاء میں شهادت حضرت فاطمه زهرا(س) کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے بتایا جاتا ہے کہ کربلا کے گورنر آفس نے جمعرات کے روز، پانچ دسمبر کی تاریخ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

قاسم علی الیاسری، چیئرمین صوبائی کونسل کربلا نے اعلان کیا کہ جمعرات کے روز صوبے کے تمام دفاتر بند رہیں گے، سوائے سیکیورٹی اور خدمات کے دفاتر کے۔

انہوں نے اس عام تعطیل کی وجہ حضرت فاطمہ زہرا (س) کی شہادت کی برسی کو قرار دیا۔ /

 

4252031

نظرات بینندگان
captcha