قطر؛شیخ جاسم قرآنی مقابلوں کا اختتامی پروگرام

IQNA

قطر؛شیخ جاسم قرآنی مقابلوں کا اختتامی پروگرام

8:41 - December 08, 2024
خبر کا کوڈ: 3517594
ایکنا: شیخ جاسم مقابلوں کے اختتام پر پوزیشن ہولڈرز میں انعامات تقسیم کیے گئے، مقابلوں میں 800 امیدوار شریک تھے۔

ایکنا نیوز، گلف ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق قطر کے شیخ جاسم قرآنی مقابلے بدھ کے روز اختتام پذیر ہوئے اور نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والوں کو انعامات سے نوازا گیا۔

اختتامی تقریب میں قطر کے وزیر اوقاف و امور اسلامی، غانم بن شاہین الغانم، نے شرکت کی۔ یہ تقریب ہوٹل رِٹز کارلٹن میں منعقد ہوئی، جہاں انہوں نے ان مقابلوں میں تین زمروں یعنی قطری شہریوں، مخصوص حفاظ اور عام حفاظ میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے پانچ بہترین شرکاء کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہا: "یہ مقابلے نوجوانوں تک یہ پیغام پہنچاتے ہیں کہ قرآن سے انسیت انسان کو خوشی، معیشت میں برکت، راستے کی روشنی اور صلاحیتوں میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔

مال اللہ عبدالرحمن الجابر، جو ان مقابلوں کی تنظیمی کمیٹی کے سربراہ ہیں، نے اپنے خطاب میں ان مقابلوں کی تاریخی حیثیت کا ذکر کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ مقابلے 1993 سے شروع ہوئے اور ان کا مقصد قرآنی تعلیمات کی ترویج ہے۔

مقابلوں کے منتظمین کے مطابق، ان کا مقصد شرکاء کو حفظ، تلاوت، تفسیر اور مسابقت کے جذبے کی ترغیب دینا ہے۔

اس سے قبل قطر کی وزارت اوقاف و امور اسلامی نے شیخ جاسم بن محمد بن ثانی کے قرآن مقابلوں میں بنیادی تبدیلیوں کا اعلان کیا، جن میں خواتین کے لیے علیحدہ کمیٹیوں کا قیام، انعام یافتہ شرکاء کی تعداد میں دگنا اضافہ اور انعامات کی مالی قدر میں اضافہ شامل ہے۔

ان مقابلوں میں نمایاں شرکاء کے لیے انعامات کی مجموعی مالیت چار ملین قطری ریال سے تجاوز کر گئی۔

مال اللہ عبدالرحمن الجابر نے بتایا کہ وزارت اوقاف کے فیصلے کے تحت مقابلوں کو ایک نئے انداز میں ترتیب دینے سے ان کی تنظیمی کمیٹی کو سرگرمیوں کے دائرے کو وسیع کرنے اور مقاصد کے حصول کے لیے بہتر فیصلے کرنے کا موقع ملا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قرآن کریم کی اہمیت اور مقام کو مدنظر رکھتے ہوئے، خواتین اور لڑکیوں کے لیے خاص طور پر ان مقابلوں کے انعقاد اور فیصلے کے عمل کو مکمل طور پر مردوں سے الگ کیا گیا ہے۔ خواتین شرکاء تمام مراحل میں خواتین کی آزمائشی کمیٹی کے تحت مقابلہ کریں گی۔

اس کے علاوہ، ایک نئی شاخ "رتل" کے نام سے ہائی اسکول کے طلباء کے لیے قائم کی گئی، جس کا مقصد قرآن سے محبت کو فروغ دینا اور اخلاقی اقدار کو مضبوط کرنا ہے۔ ان مقابلوں میں 800 سے زائد مرد و خواتین شرکاء نے حصہ لیا۔/

 

4252677

ٹیگس: شیخ ، جاسم ، قطر ، قرآنی
نظرات بینندگان
captcha