ایران کے قومی قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ

IQNA

ایران کے قومی قرآنی مقابلوں کا فائنل مرحلہ

6:01 - December 14, 2024
خبر کا کوڈ: 3517632
ادارہ اوقاف و امور فلاح و بہبود آذربایجان‌مشرقی کے جنرل سیکریٹری کے مطابق فائنل مرحلے میں گذشتہ روز حفظ، قرآت اور ترتیل میں مقابلے انجام پائے۔

ایکنا نیوز- حجت الاسلام والمسلمین سید شہاب الدین حسینی، ڈائریکٹر جنرل اوقاف و امور فلاح و بہبود آذربائیجان مشرقی نے ایکنا سے گفتگو میں کہا: چھیالیسویں قومی قرآن پاک کے مقابلوں کے چوتھے دن، آج سہ پہر 13 دسمبر کو، مرد حضرات کے درمیان قرائت، ترتیل، حفظ کل اور 20 پارے کے مقابلے تبریز کے مصلیٰ میں منعقد ہوں گے۔

انہوں نے کہا: صبح کے وقت مرد حفاظ کے استقامتی حفظ کے مقابلے اور سہ پہر سے قرائت، ترتیل، حفظ کل اور 20 پارے کے مقابلے دیکھنے کو ملیں گے، جو دوپہر 2 بجے شروع ہو کر شام 8:30 بجے تک جاری رہیں گے۔

حسینی نے مزید کہا: ترتیل کے شعبے میں سلمان حصاری خراسان رضوی سے پہلے نمبر پر، احسان عابد تہران سے دوسرے نمبر پر، یوسف عیاشی خوزستان سے تیسرے نمبر پر، اور محمد شیرین خراسان رضوی سے چوتھے نمبر پر مقابلہ کریں گے۔

چھیالیسویں قومی قرآن پاک کے مقابلوں کے سیکرٹری نے بتایا: حفظ 20 پارے کے شعبے میں عبداللہ نژادمحمد ہرمزگان سے پہلے نمبر پر، حمید رضا صافی قم سے دوسرے نمبر پر، اور حسین جعفری‌نژاد گلستان سے تیسرے نمبر پر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا: تحقیق قرائت کے شعبے میں جواد سلیمانی تربتی خراسان رضوی سے پہلے نمبر پر، اسحاق عبد اللہی قم سے دوسرے نمبر پر، مہدی شایق البرز سے تیسرے نمبر پر، امیر حسین انواری یزد سے چوتھے نمبر پر، حمید رضا نصیری تہران سے پانچویں نمبر پر، اور امید حسینی‌نژاد خراسان رضوی سے چھٹے نمبر پر مقابلہ کریں گے۔

حسینی نے کہا: حفظ کل کے شعبے میں علی مستشاری راد تہران سے پہلے نمبر پر، علی رضا خدابخش خراسان رضوی سے دوسرے نمبر پر، ابوذر کرمی مرکزی سے تیسرے نمبر پر، علیرضا محمدی تہران سے چوتھے نمبر پر، اور امیر حسین زرگری مازندران سے پانچویں نمبر پر اپنی کارکردگی پیش کریں گے۔

یاد رہے کہ چھیالیسویں قومی قرآن پاک کے مقابلوں کا قومی مرحلہ 2 سے 19 دسمبر کے دوران آذربائیجان مشرقی کے مصلیٰ تبریز میں خواتین اور مرد حضرات کے لیے منعقد کیا جا رہا ہے۔/

 

4253846

ٹیگس: قومی ، قرآنی ، مقابلہ
نظرات بینندگان
captcha