ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، مسجد النبی میں قرآن اور علمی متون کی تعلیم کے حلقے ایک عالمی علمی تحریک ہیں، جو مختلف قومیتوں سے تعلق رکھنے والے مسلمانوں کی ایک بڑی تعداد کو یکجا کرتے ہیں۔ ان حلقوں کی نگرانی مسجد النبی کے علمی متون اور منصوبہ بندی و علمی پروگرامز کے شعبے کرتے ہیں۔
ان قرآنی محافل یا حلقوں میں، جو فیزکلی اور آن لائن (قرآن کی دور دراز تعلیم) دونوں شکلوں میں منعقد کیے جاتے ہیں، عمر کے چار سے لے کر اکیانوے سال تک کے افراد حصہ لیتے ہیں، جن کا مقصد قرآن حفظ کرنا اور اس کے احکامات سے فائدہ اٹھانا ہے۔
ان جلسات میں شرکاء کی تعداد 60 ہزار سے زیادہ مرد و خواتین پر مشتمل ہے، جبکہ حضوری قرآنی حلقوں کی تعداد 1900 اور آن لائن حلقوں کی تعداد 900 ہے۔
قرآن کی تعلیم میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال، دنیا بھر کے مسلمانوں کو قرآن اور تجوید سکھانا، اور قرآن کی تعلیم میں فاصلے اور موزوں تعلیمی ماحول کی کمی جیسے رکاوٹوں کو دور کرنا ان حلقوں کے مقاصد میں شامل ہیں۔
روزانہ پانچ افراد اور سالانہ ایک ہزار افراد مسجد النبی کے قرآن سیکھنے والے حلقوں سے حافظ قرآن بن جاتے ہیں۔
قرآن سیکھنے والے 160 سے زیادہ ممالک سے تعلق رکھتے ہیں اور 16 زبانوں میں گفتگو کرتے ہیں، جبکہ روزانہ ان کے درمیان 8,700 کھانے تقسیم کیے جاتے ہیں۔/
4255970