ایکنا نیوز، کفیل گلوبل نیٹ ورک کی ویب سائٹ کے مطابق، یہ کانفرنس، 26 دسمبر، کو "حضرت زہرا(س): نورِ نبوت اور امامت کی جمع کنندہ" کے شعار کے تحت شروع ہوئی، جس میں ایران، عراق، شام، لبنان اور بحرین سے خواتین محققین شریک ہو رہی ہیں، اور یہ کانفرنس ہفتہ، 28 دسمبر، تک جاری رہے گی۔
اس کانفرنس میں حضرت فاطمہ زہرا(س) کی فکر، اقدامات اور پسندیدہ اعمال کے حوالے سے علمی مقالات اور تحقیقی کام پیش کیے جارہے ہیں، جو یونیورسٹی اور حوزہ علمیہ سے وابستہ شخصیات نے تیار کیے ہیں۔
کانفرنس کی افتتاحی تقریب کا آغاز عراق کی خاتون قاری، نرجس قلندر، کی جانب سے کلام اللہ مجید کی تلاوت سے ہوا، جس کے بعد شہدائے عراق کے لیے سورہ فاتحہ پڑھی گئی اور عراق کا قومی ترانہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین کے لیے "الکفیل" اسکول کی شاخوں کی انچارج، بشری الکنای، نے خطاب کیا۔
"حضرت زہرا(س) کے تاریخی و اعتقادی روایات پر ایک مطالعہ" اور "بحرینی خواتین میں شناخت کی ترقی اور خود کفالت کے فروغ میں حضرت زہرا(س) کا کردار" جیسے مقالات اس کانفرنس کے علمی اجلاسوں میں پیش کیے جانے والے موضوعات میں شامل ہیں۔/
4256447