ایکنا نیوز، الجزیرہ ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ مظاہرین نے اسرائیل مخالف نعرے لگائے اور برطانوی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی حمایت بند کرے، اسلحے کی فروخت روک دے، اور غزہ میں فلسطینی عوام کو ضروری امداد فراہم کرے۔
اس مظاہرے میں شریک افراد نے اس بات پر زور دیا کہ نئے سال کی خوشیاں منانا غزہ میں جاری مسلسل تباہیوں سے چشم پوشی کا جواز نہیں بن سکتا۔ یہ اجتماع روزانہ کی بنیاد پر قابض صیہونی حکومت کے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم پر توجہ مرکوز کرنے اور جنگ کے خاتمے اور عام شہریوں کی حمایت کی اہمیت پر زور دینے کے لیے منعقد کیا گیا۔
اسرائیلی قابض افواج نے کمال عدوان اسپتال پر قبضہ کر لیا اور اسے مکمل طور پر خدمات سے باہر کرنے کے بعد آگ لگا دی۔ اس کے علاوہ، 350 سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا، جن میں 180 طبی عملہ، 75 زخمی اور بیمار افراد اور ان کے ساتھی شامل ہیں، جنہیں ایک نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔/
4256759