بنگلہ دیش میں پچاس نمونہ مساجد کا افتتاح

IQNA

بنگلہ دیش میں پچاس نمونہ مساجد کا افتتاح

17:54 - December 30, 2024
خبر کا کوڈ: 3517729
ایکنا: بنگلہ دیش کے عارضی حکومت کے سنئیر مشیر نے کہا ہے کہ جنوری کے آخر تک پچاس آئیڈیل مساجد کا افتتاح ہوگا۔

ایکنا نیوز کے مطابق ، "ڈیلی بنگلہ دیش" کے حوالے سے خبر ہے کہ بنگلہ دیش کی عبوری حکومت کے سینئر مشیر محمد یونس نے اعلان کیا ہے کہ جنوری کے مہینے میں ملک میں مزید 50 مثالی مساجد کا افتتاح کیا جائے گا۔

عبوری حکومت کے مذہبی امور کے مشیر، خالد حسین نے اس موقع پر کہا کہ بنگلہ دیش قرآن کی سرزمین ہے اور حفاظِ قرآن ملک کا بین الاقوامی چہرہ روشن کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بہت سے حفاظِ قرآن مساجد میں تربیت پاتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ ہم ملک میں مساجد کی تعداد میں اضافے کے لیے کوشاں ہیں۔

حسین نے بتایا کہ بنگلہ دیش کے تمام علاقوں میں 564 مثالی مساجد اور اسلامی ثقافتی مراکز کے تعمیراتی منصوبے پر کام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب تک 300 مثالی مساجد کا افتتاح کیا جا چکا ہے۔ ان مساجد کی تعمیر کا پہلا مرحلہ 7 دسمبر 2021 کو، دوسرا مرحلہ 16 جنوری 2023 کو، تیسرا مرحلہ 16 مارچ 2023 کو، چوتھا مرحلہ 17 اپریل 2023 کو، اور پانچواں مرحلہ 30 جولائی 2023 کو مکمل ہوا۔

ڈھاکہ حکومت نے مثالی مساجد کی تعمیر کا منصوبہ پیش کیا ہے تاکہ امن و تحمل کا پیغام عام کیا جا سکے، مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دیا جا سکے، اور انتہا پسند اور وہابی گروہوں کے حملوں کو روکا جا سکے۔

درحقیقت یہ ایک عالمی چیلنج ہے جسے بنگلہ دیش پلٹنے کی کوشش کر رہا ہے۔ حکومت نے اس سلسلے میں مختلف اقدامات کیے ہیں، جن میں ائمہ کے لیے نصاب اور تربیتی پروگرام شامل ہیں، تاکہ عوام میں شعور اجاگر کیا جا سکے اور تشدد پسند افکار کو روکا جا سکے۔/

 

4256615

نظرات بینندگان
captcha