کربلاء میں عالمی یوم قرآن بارے نشست

IQNA

کربلاء میں عالمی یوم قرآن بارے نشست

13:22 - January 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3517777
ایکنا: دارالقرآن آستانہ حسینی کی جانب سے نشست میں عالمی یوم قرآن منانے کا جایزہ لیا گیا۔

ایکنا سے عراق کی رپورٹ کے مطابق، نذیر الدلفی، جو دارالقرآن آستانہ حسینی کے قرآنی میڈیا کے ذمہ دار ہیں، نے اس حوالے سے کہا: "یہ نشست عالمی یوم قرآن کے پروگراموں کی منصوبہ بندی پر مرکوز تھی جو عید مبعث کی مناسبت سے کربلا کے بین الحرمین علاقے میں منعقد اور اور ایک ہفتے تک جاری رہیں گے۔"

انہوں نے مزید کہا: "یہ نشست آستان حسینی کی جانب سے قرآنی پروگراموں کے انعقاد کی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد عراقی معاشرے کے مختلف عمر گروپوں میں ثقافتی اور دینی آگاہی کو فروغ دینا ہے۔"

الدلفی نے آگے بتایا: "یوم قرآن کے دن عراق کے 15 سے زائد صوبوں میں علمی سیمینارز، قرآنی محافل اور ثقافتی نمائشی پروگرام منعقد کیے جائیں گے، اور ان پروگراموں میں سے ایک اہم اور نادر واقعے کو عالمی یوم قرآن کے دوران پیش کیا جائے گا۔"

انہوں نے کہا: "اس کے علاوہ، عراقی یونیورسٹیوں اور زیارتگاہوں میں بین الاقوامی شراکت داری کے ساتھ خصوصی پروگرامز بھی منعقد کیے جائیں گے۔"

نذیر الدلفی نے اس بات کا بھی ذکر کیا کہ کربلا میں عالمی یوم قرآن کے پروگراموں کی منصوبہ بندی کے دوران امام حسین (علیہ السلام) کے حرم میں رمضان المبارک کے دوران قرآن کی تکمیل (ختم قرآن) کے پروگرام کے انعقاد کے لیے تیاریوں پر زور دیا گیا، جو رمضان کے مہینے کے اہم ترین پروگراموں میں شامل ہوگا۔

شیخ خیرالدین ہادی، جو آستان حسینی کے دارالقرآن کے شعبہ کے سربراہ ہیں، نے اس نشست میں اس بات پر زور دیا کہ عراق کے مختلف صوبوں اور یونیورسٹیوں میں دارالقرآن کی شاخوں میں اسی طرح کے قرآن ختم کرنے کے پروگراموں کے انعقاد کے لیے تمام ضروری وسائل فراہم کیے جائیں۔/

 

4258464

نظرات بینندگان
captcha