الجزایر میں بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

IQNA

الجزایر میں بیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے

13:30 - January 09, 2025
خبر کا کوڈ: 3517778
ایکنا: بین الاقوامی حفظ ایوارڈ مقابلے اتوار سے وزارت اوقاف کے تعاون سے شروع ہوچکے ہیں۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، یہ مقابلے الجزائر کے دارالحکومت الجزائر سٹی میں یوسف بلمہد، وزیرِ امور دینی و اوقاف الجزائر کی موجودگی میں شروع ہوئے، جہاں شرکاء نے ویڈیو کانفرنسنگ اور دور دراز کے ذریعے اپنے امتحانات دئیے۔

الجزائر کے صدر سید عبدالمجید تبون اس مقابلے کی نگرانی کر رہے ہیں اور اس میں 44 سے زائد ممالک کے نمائندگان شریک ہیں۔

یوسف بلمہد نے ان مقابلوں کے دوران الجزائر کی جانب سے قرآن کے ساتھ خدمات کے حوالے سے اپنی بات رکھتے ہوئے کہا: "الجزائر میں بین الاقوامی حفظ و تجوید قرآن مقابلہ، قومی قرآن مقابلے، اور قرآن کی چھپائی و تقسیم جیسے اقدامات شامل ہیں۔"

انہوں نے مزید کہا: "ان مقابلوں کا فائنل مرحلہ شبِ اسراء و معراج کو منعقد کیا جائے گا، اور اس مخصوص تاریخ کو فائنل کے لیے منتخب کرنا الجزائر کے مسجد اقصیٰ سے گہرے تعلقات کو ظاہر کرتا ہے، خاص طور پر اس وقت جب فلسطینی عوام غزہ میں صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملوں کا شکار ہیں۔"

 

4258408

نظرات بینندگان
captcha