«نصر؛مقاومت و ملت فلسطین کامیابی» ریلی

IQNA

نماز جمعه کے بعد؛

«نصر؛مقاومت و ملت فلسطین کامیابی» ریلی

9:08 - January 18, 2025
خبر کا کوڈ: 3517824
ایکنا: غزہ کامیابی ریلی تھران کے مختلف علاقوں میں نکالی گئی۔

ایکنا کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی مزاحمت اور قوم کی فتح کی خوشی میں "نصر" ریلی  (17 جنوری)، نماز جمعہ کے بعد تہران اور ملک بھر میں بیک وقت منعقد ہوئی۔ یہ ریلی غاصب اور بچوں کے قاتل صہیونی حکومت پر حماس کی جانب سے جنگ بندی مسلط کرنے کی فتح کا جشن تھی، جو 465 دن کی غزہ کے عوام کی صہیونی نسل کشی کے خلاف مزاحمت کے بعد تہران میں امام خمینی (رہ) مصلیٰ کی سمت میں مختلف طبقہ ہائے فکر کے افراد کی شرکت کے ساتھ نکالی گئی۔

شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں رہبر معظم انقلاب، شہید سید حسن نصر اللہ، حماس کے شہید رہنما اسماعیل ہنیہ، یحییٰ سنوار، اور دیگر شہدائے مزاحمت کی تصاویر اور اسلامی جمہوریہ ایران، فلسطین، اور حزب اللہ کے پرچم اٹھا رکھے تھے۔

 انہوں نے "اللہ اکبر"، "لا الہ الا اللہ"، "الموت لاسرائیل"، "نصر من اللہ و فتح قریب"، "فلسطین پیروز است"، "اسرائیل نابود است"، "حزب اللہ پیروز است"، "ہم سب خامنہ ای کے سپاہی ہیں"، "وای اگر خامنہ ای حکم جہاد دے"، اور "خون جو ہماری رگوں میں دوڑتا ہے، ہمارے رہبر کی نذر ہے" جیسے نعرے لگائے۔ انہوں نے اسرائیل کی فلسطینی عوام کے خلاف بربریت اور شہریوں و بچوں کے قتل کی سخت مذمت کی۔

ریلی کے اختتام پر، "نصر" ریلی کا چار نکاتی اعلامیہ جاری کیا گیا۔ ریلی کے شرکاء نے فلسطین کے مظلوم عوام، غزہ کے ثابت قدم لوگوں، اور ان عظیم شہداء کو فتح کی مبارکباد دی جنہوں نے اپنی پاکیزہ قربانیوں سے اس تاریخی کامیابی کی راہ ہموار کی۔ اعلامیہ میں کہا گیا: "ہم، ایرانی عوام، فلسطینی قوم کے زمین اور حقوق کے دفاع کے اصولی حق کی حمایت کرتے ہوئے، یہ اعلان کرتے ہیں کہ طوفان الاقصی آپریشن جدید تاریخ میں مزاحمتی محاذ کی سب سے بڑی کامیابی اور فلسطینی قوم کے ایمان و عزم کی علامت ہے، اور جنگ بندی معاہدہ اور طاقت کا بدلتا ہوا توازن فلسطینی قوم کی جرات مندانہ مزاحمت کا نتیجہ ہے جو صہیونی عالمی پالیسیوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔"

 

4260327

نظرات بینندگان
captcha